خواتین ٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 کے ایک اہم میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو شکست دے دی ۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 82 رنز کے بڑے مارجن سے شاندار جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ اس طرح سری لنکا کو 173 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن چماری اٹا پٹو کی کپتانی میں سری لنکن ٹیم 19.5 اوورز میں صرف 90 رنز تک محدود ہو گئی۔
Published: undefined
سری لنکا کی جانب سے کاوشکا دلہری نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے۔ جبکہ انوشکا سنجیوانی نے 22 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ اما کنچنا نے 22 گیندوں میں 19 رنز بنائے لیکن اس کے علاوہ دیگر 8 بلے باز دو ہندسوں کو بھی عبور نہ کر سکے۔ سری لنکا کی سب سے بڑی امید، کپتان چماری اٹا پٹو صرف 1 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔
Published: undefined
ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو انرودھتی ریڈی اور آشا شوبھنا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ ٹھاکر کو 2 کامیابیاں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ شریانکا پاٹل اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوور میں 3 وکٹ پر 172 رن بنائے۔ اس طرح چماری اٹا پٹو کی قیادت میں سری لنکا کو 173 رنز کا ہدف ملا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے طوفانی اننگز کھیلی۔ ہندوستانی کپتان نے 27 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ جبکہ اوپنر اسمرتی مندھانا نے 38 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ شیفالی ورما نے 40 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined