ہندوستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو گیارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں چھہ وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 208 رنز بنا سکی۔ اس طرح سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 11 رنز سے جیت گئی۔ ساتھ ہی اس جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم 4 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔
Published: undefined
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن نے 17 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ ہینرک کلاسن نے 22 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔
Published: undefined
ہندوستان کے 219 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا 27 رنز کے اسکور پر لگا۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ریان رکلیٹن 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ ریزا ہینریکس نے 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے 18 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹرسٹن اسٹبس 12 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد اکسر پٹیل کا شکار بنے۔ اس کے بعد ہینرک کلاسن نے 22 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن کو ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا۔
Published: undefined
ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ ارشدیپ سنگھ نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ورون چکرورتی نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے تلک ورما نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ تلک ورما 56 گیندوں پر 107 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ ہندوستان کے اوپنر ابھیشیک شرما نے 25 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined