ہندوستان نےمحمد شامی (15 رن پر 3وکٹیں)، لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ (15 رن پر تین وکٹیں )، جسپریت بمراہ (10 رن پر دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی اور سلامی بلے بازوں لوکیش راہل (50) اور روہت شرما (30) کی بہترین اننگز سے ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں یکطرفہ انداز میں آسانی سے آٹھ وکٹ سے شکست دی۔
Published: undefined
ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو 17.4 اوور میں 85 رن پر سمیٹنے کے بعد 6.3 اوور میں دو وکٹ پر 89 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نیٹ رن ریٹ کے معاملے میں افغانستان سے آگے نکل کر گروپ کی ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ پلس 1.619 تک پہنچ گیا ہے جبکہ افغانستان کا نیٹ رن ریٹ پلس 1.481 ہے۔
Published: undefined
راہل نے 18 گیندوں میں جارحانہ انداز میں اس ورلڈ کپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ راہل نے 19 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے جبکہ روہت نے 16 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے وننگ چھکا لگایا اور چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان وراٹ کوہلی دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آج انہوں نے اپنی سالگرہ جیت کے ساتھ منائی۔ جڈیجہ کو ان کی شاندار گیند بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: undefined
ہندوستان کا آخری میچ پیر کو نامیبیا کے خلاف ہونا ہے لیکن اس سے پہلے اتوار کو نیوزی لینڈ کے ساتھ افغانستان کا میچ ہندوستان کی سمت کا فیصلہ طے کرے گا۔
Published: undefined
کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج مانسی نے 19 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ کیلم میکلائیڈ نے بغیر کسی باؤنڈری کے 28 گیندوں پر 16 رنز بنائے، مائیکل لسک نے 12 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 اور مارک واٹ نے 13 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز سستے میں آؤٹ ہوئے اور پوری اسکاٹش ٹیم 85 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
Published: undefined
جڈیجا نے اننگز کے ساتویں اوور میں رچی بیرنگٹن اور میتھیو کراس کو آؤٹ کیا جبکہ شامی نے 17ویں اوور میں کیلم میکلائیڈ اور الاسڈیر ایونز کو پویلین بھیجا۔ ایونز کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔ شامی کےاسی اوور کی دوسری گیند پر صفیان شریف کو ایشان کشن نے صفر پر رن آوٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined