کرکٹ

ہندوستان نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی

ویراٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد روہت شرما اور رشبھ پنت نے اچھی شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 76 رنز تک پہنچایا جب 10ویں اوور میں روہت شرما ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان نے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ کی ہلاکت خیز گیند بازی  اور  کپتان روہت شرما کی نصف سنچری (52) و رشبھ پنت کی ناقابل شکست (36) اننگز کی بدولت بدھ  یعنی کل کھیلے گئےٹی 20 عالمی  کپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

Published: undefined

روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی اوپننگ جوڑی نے 97 رن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی، اس دوران تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر ویراٹ کوہل کو  ایک رن  کے اسکور پر  مارک ایڈیئر نے آؤٹ کر کے آئرلینڈ کوپہلی کامیابی دلائی۔

Published: undefined

ویراٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد روہت شرما اور رشبھ پنت نے اچھی شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 76 رنز تک پہنچایا جب 10ویں اوور میں روہت شرما ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ روہت نے 37 گیندوں میں 52 رن کی اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور تین چھکے لگے۔ سوریہ کمار یادو دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رشبھ پنت نے 26 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 36 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 12.2 اوور میں دو وکٹ پر 97 رن بنائے اور یہ میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر اور بین وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ہندوستانی گیند بازوں نے پوری آئرش ٹیم کو 96 کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined