کرکٹ

ہندوستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 33 رنز سے جیتا،سیریز  پر ناقابل تسخیر برتری  حاصل

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے تیز شروعات کی لیکن شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے پاور پلے میں آئرلینڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

روتوراج گائیکواڑ (43 گیندوں، 58 رنز) کی شاندار نصف کے بعد جسپریت بمراہ (15/2) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے آئرلینڈ کو 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 152 رنز ہی بنا سکی۔

Published: undefined

گائیکواڑ نے 43 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز بنائے جبکہ سنجو سیمسن (26 گیندوں، 40 رنز)، رنکو سنگھ (21 گیندوں، 38 رنز) اور شیوم دوبے (16 گیندوں، 22 رنز) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

آئرلینڈ کے لیے اوپنر اینڈریو بالبرنی نے 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے لیکن ان کی کوشش میزبانوں کو فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔ کپتان بمراہ نے اپنی فٹنس اور فارم کا ثبوت دیتے ہوئے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پرشدھ کرشنا اور روی بشنوئی نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے تیز شروعات کی لیکن شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے پاور پلے میں آئرلینڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیسوال (11 گیندوں، 18 رنز) اسکوائر لیگ باؤنڈری پر کرٹس کیمفر کے ہاتھوں کیچ ہونے سے پہلے دو چوکے اور ایک چھکا مارتے ہوئے عمدہ انداز میں نظر آئے، جبکہ جارج ڈوکریل نے تلک ورما کا ایک مشکل کیچ لے کر انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔

Published: undefined

بھارت کو ابتدائی دھچکا لگنے کے بعد گائیکواڈ اور سیمسن نے تیسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ گائیکواڑ نے آٹھویں اوور میں کریگ ینگ کی گیند پر دو چوکے لگائے جبکہ سیمسن نے بھی 11ویں اوور میں جوشوا لٹل کی گیند پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 18 رنز جوڑے۔ سیمسن اپنی نصف سنچری کی طرف گامزن تھے لیکن بنجامن وائٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

Published: undefined

گائیکواڑ نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری چوکے کے ساتھ مکمل کی لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد بیری میکارتھی کا شکار ہو گئے۔ کریز پر قدم جمانے والے دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کے رن ریٹ کو نقصان پہنچا لیکن رنکو اور دوبے نے آخری دو اوورز میں 42 رنز جوڑ کر اسے پورا کیا۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے پہلی بار بیٹنگ کے لیے آنے والے رنکو نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے، جب کہ دوبے 16 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

بلبرنی نے دوسرے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ کی گیند پر دو چوکے لگا کر اننگز کا شاندار آغاز کیا، لیکن دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں۔پرشدھ کرشنا نے پال اسٹرلنگ اور لورکن ٹکر کو دوسرے اوور میں صفر پر پویلین بھیج دیا جبکہ روی بشنوئی نے پاور پلے کے آخری اوور میں ہیری ٹییکٹر کو بولڈ کیا۔ کرٹس کیمفر کریز پر 17 گیندیں گزاریں لیکن اس دوران ایک چھکے کی مدد سے صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔

Published: undefined

آئرلینڈ 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز ہی بنا سکی اور اپنی اننگز کو تیز کرنے کی ذمہ داری بلبرنی پر پڑی۔ بلبرنی نے یہاں اہم کردار ادا کرتے ہوئے جارج ڈوکریل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 30 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت داری کی۔

Published: undefined

جب آئرلینڈ کو 31 گیندوں پر 71 رنز درکار تھے، میزبان ٹیم کو ڈوکریل (11 گیندوں، 13 رنز) کے رن آؤٹ سے بڑا دھچکا لگا۔ بلبرنی نے 16ویں اوور میں ارشدیپ کو چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے پر آئرلینڈ کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ مارک ایڈیئر نے آخری اوور میں کچھ بڑے شاٹس لگا کر ہجوم کو محظوظ کیا لیکن وہ صرف شکست کے مارجن کو کم کر سکے۔ بمراہ نے آخری اوور میڈن پھینکتے ہوئے اڈیر (15 گیندوں، 23 رن) کا وکٹ لیا اور ہندوستان کو 33 رنز سے فتح دلائی۔ بھارت اور آئرلینڈ اب بدھ کو تیسرے ٹی۔ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined