ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 68) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 59) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہانگ کانگ کو 40 رن سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022 کے سپر -4 میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 193 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ہانگ کانگ صرف 152 رنز بنا سکی۔
Published: undefined
ہندوستان کے لیے اسٹار آف دی میچ سوریہ کمار یادو رہے جنہوں نے صرف 26 گیندوں میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر ہانگ کانگ کو چت کر دیا۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے بھی 44 گیندوں پر 59 رنز بنا کر چھ ماہ بعد پچاس رنز کا ہندسہ چھو لیا۔
Published: undefined
ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ کپتان روہت شرما نے لوکیش راہل کے ساتھ 21 رنز بنائے اور پہلی وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت کی۔ راہل نے وکٹ پر جدوجہد کی اور 36 رنز بنائے۔
Published: undefined
13ویں اوور میں 94 رنز پر راہل کی وکٹ گرنے کے بعد کوہلی اور سوریہ کمار نے برتری حاصل کی اور تیسرے وکٹ کے لیے 45 گیندوں میں 98 رنز جوڑے۔ کوہلی نے پاور ہٹ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں تین چھکے لگائے۔ دوسری جانب دھماکہ خیز بلے بازی کے عروج پر پہنچنے والے سوریہ کمار نے 261.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔ انہوں نے ہارون ارشد کے آخری اوور میں چار چھکے مار کر 26 رنز بنائے جس سے ہندوستان نے 20 اوورز میں 192 رنز بنائے اور آخری پانچ اوورز میں 76 رنز بنائے۔
Published: undefined
193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ نے کم اسکور پر کپتان نزاکت خان (10) اور یاسم مرتضیٰ (09) کی وکٹیں گنوا دیں۔ بابر حیات نے 35 گیندوں پر 41 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ کنچیت شاہ نے 30 (28) رنز بنائے۔
Published: undefined
ذیشان علی اور اسکاٹ میکینی نے آخری 17 گیندوں پر 36 رنز بنائے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور ہانگ کانگ 20 اوورز میں صرف 152 رنز ہی بنا سکی۔
Published: undefined
ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جڈیجہ اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چار اوورز میں 18 رنز دینے والے یجویندر چہل کو کوئی وکٹ نہیں ملی، حالانکہ اویش (4 اوور، 53 رنز) اور ارشدیپ (4 اوور، 44 رنز) مہنگے ثابت ہوئے۔
Published: undefined
کوہلی نے اس میچ میں ایک اوور بھی ڈالا اور انہوں نے صرف چھ رنز دیے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سپر 4 میں جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو پاکستان یا ہانگ کانگ سے ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined