کرکٹ

ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کےسیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً یقینی

ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف جیت درج کی۔ ہندوستان  نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ٹی ٹوٹوینٹی علمی کپ 2024 کے 47ویں میچ میں ہندوست نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دی۔ سپر-8 کے میچ میں جیت کے ساتھ ہندوستان  نے سیمی فائنل کا ٹکٹ تقریباً کنفرم کر لیا ہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی اور پھر گیند بازی میں کمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی۔ ہندوستان کی جانب سے بیٹنگ میں ہاردک پانڈیا نے شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی اور پھر بولنگ میں کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے بالکل بھی اچھا ثابت نہیں ہوا۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف  146 رنز ہی بنا سکا۔ میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم اس تال میں نظر نہیں آئی جس سے اندازہ ہوتا کہ وہ فتح حاصل کر لے گی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسین شانتو نے سب سے بڑی اننگز کھیلی اور 40 رنز بنائے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کو 196 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات ملی۔ اوپننگ پر آئے لٹن داس اور تنزید حسن نے پہلی وکٹ کے لیے 35 (27 گیندوں) کی شراکت داری کی۔ اس پھلتی پھولتی شراکت کو ہاردک پانڈیا نے 5ویں اوور کی تیسری گیند پر لٹن داس کی وکٹ کے ساتھ توڑا۔ داس نے 10 گیندوں میں 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ اس کے بعد ٹیم نے 10ویں اوور کی چوتھی گیند پر تنزید حسن کی صورت میں دوسرا وکٹ گنوایا، جنہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ تنزید  نے 31 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

Published: undefined

اس کے بعد بنگلہ دیش کو تیسرا جھٹکا کلدیپ یادو نے 12ویں اوور کی پہلی گیند پر توحید کی صورت میں دیا۔ توحید 6 گیندوں پر صرف 04 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد کلدیپ نے 14ویں اوور کی چوتھی گیند پر شکیب الحسن کو پویلین واپس بھیج دیا۔ شکیب نے 7 گیندوں میں 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 11 رنز بنائے۔ اس کے بعد 16ویں اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ کو بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے آؤٹ کر دیا جو اچھی اننگز کھیل رہے تھے۔ کپتان شانتو نے 32 گیندوں میں 1 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

Published: undefined

آگے بڑھتے ہوئے بنگلہ دیش نے 17ویں اوور کی پہلی گیند پر ذاکر علی کی وکٹ گنوا دی۔ ذاکر 4 گیندوں پر صرف 1 رن بنا سکے۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ نے 19ویں اوور کی تیسری گیند پر رشاد حسین کو پویلین واپس بھیج دیا۔ رشاد نے تیز اننگز کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر 1 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ اس کے بعد 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ارشدیپ سنگھ نے محمود اللہ کو آؤٹ کر دیا جنہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 15 گیندوں میں 13 رنز بنائے۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیے۔ باقی ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ کو دو دو کامیابیاں ملی اور ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined