کرکٹ

کوہلی-راہل نے آسٹریلیا کے جبڑوں سے چھینی فتح ، مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیتا

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم دو رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے کوہلی اور راہل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے فتح سے ہمکنار کرایا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

آسٹریلیائی گیند بازوں کی طوفانی شروعات کے بعد ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے شاندار اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں فتح دلائی۔ 200 رنز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا نے صرف دو رنز پر بھارت کے تین وکٹ  گرا دئے تھے۔ اس کے بعد کنگ کوہلی نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور  انہوں نے کے ایل راہل کے ساتھ شاندار بلے بای کی اور ٹیم انڈیا کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

Published: undefined

جب ہندوستان صرف دو رنز پر تین وکٹیں گنوا چکا تھا۔ تب ایسا لگ رہا تھا کہ کم اسکورنگ میچ میں آسٹریلوی ٹیم میچ کا رخ موڑ دے گی لیکن ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے ہمت نہیں ہاری اور بہادری سے آسٹریلوی گیند بازوں کی تابناک گیندوں کا سامنا کیا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 165 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے 200 رن کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے نکلی ٹیم انڈیا کی شروعات کافی خراب رہی۔ کپتان روہت شرما، ایشان کشن اور شریاس آئر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت نے صرف دو رنز پر اپنے تین وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور ویراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 165 رنز کی شراکت قائم کی۔

Published: undefined

کنگ کوہلی نے چھ چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہیں کے ایل راہل 115 گیندوں میں 97 رنز بنا کر ناقابل شکست واپس لوٹے۔ راہل نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ آخر میں ہاردک پانڈیا آٹھ گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے گیارہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ طوفانی بلے بازی کے لیے مشہور مچل مارش کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ جسپریت بمراہ نے انہیں ویراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹھوس شروعات کی۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم گیند پرانی ہونے کے بعد دونوں کے لیے رنز بنانا مشکل ہوگیا۔

Published: undefined

وارنر 52 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ اپنی ہی گیند پر کلدیپ یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مارنیل لیبوشین اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان 36 رنز کی شراکت ہوئی لیکن اسمتھ کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلوی بلے باز ’تو چل میں آیا‘ کی طرز پر آؤٹ ہوگئے۔

Published: undefined

اسمتھ نے 71 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ لیبوشگین 41 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد گلین میکسویل 15، ایلکس کیری 0، کیمرون گرین 08 اور کپتان پیٹ کمنز صرف 15 رنز بنا سکے۔آخر میں مچل اسٹارک نے 35 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 200 کے قریب پہنچا دیا۔ جبکہ ایڈم زمپا 6 اور جوش ہیزل ووڈ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں ہاردک پانڈیا، محمد سراج اور روی چندرن اشون کو ایک ایک کامیابی ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined