ہرارے: ہندوستان نے شیکھر دھون (81 ناٹ آؤٹ) اور شبھمن گل (82 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت جمعرات کو پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 190 رن کا ہدف رکھا تھا جسے ہندوستانی ٹیم نے 30.5 اووروں میں باآسانی حاصل کر لیا۔
Published: undefined
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے پہلی اننگز میں بریڈ ایوانز (32) اور رچرڈ اینگراوا (34) کی شاندار اننگز کی بدولت 189 رن بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم جب بیٹنگ کے لیے آئی تو وہ پچھلی سیریز کی اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوا دیں۔ جہاں دیپک چاہر نے اوپنرز اینوسینٹ کائیا، تادیناشے مارومانی اور ویسلے مادیویر کو پویلین لوٹایا، وہیں محمد سراج نے شان ولیمز کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں میں دو سنچریاں بنانے والے سکندر رضا 12 رنز بنا کر پرشدھ کرشنا کا شکار ہو گئے۔
Published: undefined
محض 66 رن پر پانچ وکٹ گرنے کے بعد کپتان ریگیس چکابوا نے زمبابوے کی شکست خوردہ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 51 گیندوں پر 35 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چکابوا نے اپنی اننگز میں چار چوکے لگائے۔ ریان برل (11) اور لیوک جونگوے (13) کا وکٹ گرنے کے بعد زمبابوے مشکل میں تھا لیکن بریڈ ایوانز اور رچرڈ اینگراوا ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بن کر ابھرے۔ دونوں نے نویں وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے۔ ایوانز نے 29 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے، انگراوا نے 42 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کی محنت نے ٹیم کو 189 رنز کے باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔
Published: undefined
ہندوستان کی جانب سے چاہر (7 اوور، 27 رنز)، کرشنا (آٹھ اوور، 50 رنز) اور اکسر پٹیل (7.3 اوور، 24 رنز) نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے آٹھ اوورز میں 36 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔190 رن کا کم ہدف حاصل کرنے اتری ہندوستان کو جیت دلانے کے لئے شبھمن گل اور شیکھر دھون ہی کافی تھے۔ دونوں اوپنر نے پہلے وکٹ کے لیے 192 رن کی بڑی شراکت داری قائم کر کے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔ گیل نے 72 گیندوں پر ایک چھکا اور 10 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رن بنائے جبکہ دھون نے 113 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 81 رن بنائے۔
Published: undefined
یہ پہلے وکٹ کے لیے 10 وکٹوں کی جیت میں ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی ون ڈے شراکت داری ہے۔ اس سے قبل، سچن تندولکر اور سورو گنگولی نے 1998 کوکا کولا کپ فائنل میں زمبابوے کے خلاف ناٹ آؤٹ 197 رن کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔ ہندوستان نے اب زمبابوے کے خلاف لگاتار 13 میچ جیتے ہیں، جو کسی حریف کے خلاف ہندوستان کی مسلسل سب سے زیادہ جیت ہے۔ کے ایل راہل کی بطور کپتان یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی تھی لیکن فتح ان کے ہاتھ نہیں لگی تھی۔ راہل اب ہفتہ 20 اگست کو اپنی ٹیم کے ساتھ دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کا سامنا کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز