کولکاتہ: چائنامین گیندباز کلدیپ یادو (13 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور وکٹ کیپر دنیش کارتک کی ناٹ آؤٹ 31 رنز کی اہم اننگز کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹوئنٹی -20 بین الاقوامی میچ میں آج یہاں ایڈن گارڈن میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی۔
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ پر 109 رن پر روک دیا تھا لیکن ٹیم انڈیا نے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے چار وکٹ صرف 45 رن پر گنوا دیے تھے ۔ ایسی نازک پوزیشن میں کارتک نے مورچہ سنبھالا اور 34 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 31 رن بنا کر ہندوستان کو جیت کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ ہندوستان نے 17.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 110 رن بنائے۔ روہت کی کپتانی میں 10 میچوں میں یہ 9 ویں جیت ہے۔
Published: 05 Nov 2018, 8:09 AM IST
اپنا ڈیبو میچ کھیل رہے كرنال پانڈیا نے گیندبازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں بھی اچھی کارکردگی پیش کی انہوں نے محض 9 گیندوں میں تین شاندار چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 21 رن بنائے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ایڈن گارڈن میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت کا یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا اور ہندوستانی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔
ویسٹ انڈیز نے ایک وقت اپنے سات وکٹ محض 63 رن تک گنوا دئیے تھے۔ آٹھویں نمبر کے بلے باز فیبین ایلن نے 20 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 100 کے پار پہنچایا۔كيمو پال نے 13 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 15 رنز بنائے۔ ٹاپ آرڈر میں شائی ہوپ 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔شمرون هیتمائر 10 رن ہی بنا سکے۔ آئی پی ایل کے جارح کھلاڑی کیرون پولارڈ 14 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرن براوو پانچ اور روومین پاول چار رن ہی بنا سکے۔ کپتان کارلوس بریتھویٹ نے بھی چار رن بنائے۔
Published: 05 Nov 2018, 8:09 AM IST
کلدیپ کے تین وکٹ کے علاوہ امیش یادو نے 36 رن پر ایک وکٹ، پہلا میچ کھیل رہے خلیل احمد نے 16 رن پر ایک وکٹ، جسپريت بمراه نے 27 رن پر ایک وکٹ اور ڈیبو میچ کھیلنے والے كرنال پانڈیا نے 15 رن پر ایک وکٹ لیا ۔
ہدف چھوٹا تھا لیکن ہندوستان نے زبردست فارم میں کھیل رہے کپتان روہت کو پہلے اوور کی آخری گیند پر گنوا دیا۔ روہت نے چھ گیندوں میں چھ رن بنائے۔ شکھر دھون کی مایوس کن فارم کا سلسلہ ون ڈے کے بعد اس میچ میں بھی برقرار رہا اور اور وہ آٹھ گیندوں میں تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یہ دونوں وکٹ اوشین تھامس نے لئے اور ہندوستان پر دباؤ بنا یا۔
Published: 05 Nov 2018, 8:09 AM IST
نوجوان رشبھ پنت اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور صرف ایک رن بنا کر کارلوس بریتھویٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ لوکیش راہل 22 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنانے کے بعد برےتھویٹ کا دوسرا شکار بنے۔
منیش پانڈے نے 24 گیندوں میں دو چوکوں سے 19 رن کی اہم اننگز کھیلی اور کارتک کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 38 رن جوڑ کر ہندوستان کو بحران سے باہر نکالا۔ پانڈے کے ٹیم کے 83 کے اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد کارتک اور پانڈیا نے سنبھل کر بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو جیت دلائی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے تھامس نے 21 رن پر دو وکٹ اور بریتھویٹ نے 11 رن پر دو وکٹ لئے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں تین وکٹ لینے والے کلدیپ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: 05 Nov 2018, 8:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Nov 2018, 8:09 AM IST
تصویر: پریس ریلیز