کرکٹ

دوسرا ون ڈے: ٹیم انڈیا جیت کے بعد پُرجوش، نیوزی لینڈ کے کپتان مایوس

میچ جتانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا، روہت نے 96 گیندوں میں 9 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ماؤنٹ مونگانوئی: ہندوستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 90 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو۔ صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ جتانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا ہے۔ روہت نے 96 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد روہت نے کہا، ’’خاص بات یہ ہے کہ ہم میچ جیت گئے ہیں۔ ہمیں نہیں پتہ تھا کی پچ کیسی ہے اور ہمیں کیسی شروعات کرنی ہے، لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا ہمیں پچ سمجھ میں آنے لگی اور ہم نے اسکور کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کی۔‘‘

Published: undefined

اپنے جوڑی دار اور سلامی بلے باز شکھر دھون کی تعریف کرتے ہوئے روہت نے کہا، ’’میں اور دھون ایک دوسرے کے کھیل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور دھون کے ساتھ ساجھیداری کرنے میں خوشی محسوس کررہا ہوں۔ یہ ٹیم کے لئے اہم ہوتا ہے کہ آپ ٹیم کو مضبوط شروعات دیں۔‘‘

Published: undefined

مسلسل شکست سے مایوس ہوں:کین ویلیمسن

ادھر، ہندوستان کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں ہارنے کے بعد میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ انہیں اس شکست سے مایوسی ہوئی ہے۔

میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا، ’’اس ہار سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہم نے 325 رنز کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن ہم اسے برقرار نہیں رکھ سکے۔ ہم نے تھوڑی کوشش ضرور کی لیکن اسکور کافی بڑا تھا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’کچھ وکٹ جلد گرنے کے بعد ہمارے لئے ہدف کو حاصل کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ اگر آپ کے پاس وکٹ رہتے ہیں تو آپ کھیل میں برقرار رہتے ہیں، لیکن وکٹ کم ہونے کی پوزیشن میں آپ زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ یہ وہ سبق ہے جس سے ہمیں سیکھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined