کرکٹ

ہندوستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

سوریہ کمار نے 36 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے جبکہ ویراٹ کوہلی نے 48 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا نے ایک گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔

Published: undefined

سوریہ کمار نے 36 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے جبکہ ویراٹ کوہلی نے 48 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کر کے ٹیم انڈیا کو فتح کے قریب پہنچایا اور ہاردک پانڈیا نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر انڈیا کو فتح دلائی۔

Published: undefined

اس قبل کیمرون گرین (52) اور ٹم ڈیوڈ (54) نے دھماکہ خیز نصف سنچریاں بنا کر آسٹریلیا کو 186 رنز کے مضبوط اسکور تک پہنچایا لیکن سوریہ کمار-ویراٹ کی جوڑی نے ان کی محنت کو خاک میں ملا دیا۔ گرین نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اوپنر لوکیش راہل پہلے ہی اوور میں ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے جوش ہیزل ووڈ ککی گیند پر چھکا لگا کر جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17 (14) پر آؤٹ ہو گئے۔

Published: undefined

اس کے بعد سوریہ کمار اور ویراٹ کوہلی نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور سنچری پارٹنرشپ سے کنگاروز کو شکست دی۔ سوریہ کمار نے 13ویں اوور میں ایڈم زمپا کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری پوری کی، حالانکہ وہ 14ویں اوور میں چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد کوہلی اور ہاردک نے چوتھی وکٹ کے لیے 32 گیندوں میں 48 رنز کی شراکت کی۔ ہندوستان کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے۔ ویراٹ پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد دوسری گیند پر باؤنڈری پر کیچ ہو گئے جس کے بعد ہاردک نے اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کی فتح کا جھنڈا لہرایا۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے لیے ڈینیئل سامس نے 3.5 اوورز میں 33 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے چار اوورز کے کوٹے میں 40 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کیمرون گرین نے تین اوورز میں 14 رنز دیئے لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined