کرکٹ

رانچی ٹی-20: ہندوستان کی آسٹریلیا پر 9 وکٹ سے جیت

آسٹریلیا پرہندوستان کی 2013 سے 7ویں جیت۔ ہندوستانی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کے ہاتھوں 2012 کے ٹی-20 عالمی کپ کا مقابلہ گنوایا تھا۔

Twitter
Twitter 

رانچی:ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو مہندر سنگھ دھونی کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 مقابلہ میں 9 وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 1-0 سے سبقت حاصل کر لی ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا ئی ٹیم نے 18.4 اوور میں 118 رن بنا ئے اور اپنے 8 وکٹ گنوا دئے تھے۔ لیکن بارش کی وجہ سے آسٹریلیا کی انینگ شروع نہیں ہو پائی اور ہندوستانی ٹیم کو 6 اوور میں 48 رن بنانے کا ترمیم شدہ ہدف دیا گیا۔

ہندوستان کو چھ اوور میں 48 رن کا ہدف ملا جو اس نے 5 اعشاریہ 3 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رن بناکر حاصل کرلیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے باز روہت شرما نے سات گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 11 رن بنائے۔ روہت دوسرے اوور میں ناتھن کولٹر نائل کی گیند پر چھکا لگانے کے بعد بولڈ ہوگئے لیکن شکھر دھون نے 12 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 15 اور کپتان وراٹ کوہلی نے 14 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 22 رن بناکر ہندوستان کو تین گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت دلادی۔

Published: 08 Oct 2017, 11:10 AM IST

UNI

اس سے قبل آسٹریلیا 18.4 اوور ہی کھیل پائی تھی کہ بارش شروع ہوگئی جس کے سبب کھیل رک گیا۔ لمبے بریک کے بعد آسٹریلیائی اننگ کو آٹھ وکٹ 118 رن کے اسکور پر ہی ختم کر دی گئی۔ ہندوستان کو ڈکورتھ لوئس ضابطے کے تحت چھ اووروں میں 48 رن بنانے کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا کی اننگ میں اوپنر آرون فنچ ہی جم کر کھیل پائے۔ فنچ نے 30 گیندوں پر 42 رنوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا ئی بلے بازوں کو قابو میں رکھا۔ فنچ کے بعد گلین میکس ویل اور وکٹ کیپر ٹم پین ہی دہائی کے عدد تک پہنچ سکے۔ دونوں نے 17۔17 رن بنائے۔
اسٹیون اسمتھ کے چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوجانے کے بعد کپتانی کی ذمہ داری سنبھال رہے ڈیوڈ وارنر صرف 8 رن بناکر بھونیشور کمار کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ فنچ اور میکس ویل نے دوسرے وکٹ کے لئے 45 رنوں کا اضافہ کیا۔ لیگ اسپنر یجویندر چہل نے میکس ویل کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس شراکت داری کے ٹوٹنے کے بعد آسٹریلیائی اننگ لڑکھڑا گئی اور اس کے وکٹ گرتے رہے۔

Published: 08 Oct 2017, 11:10 AM IST

چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو نے 16 رن پر دو وکٹ، تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے 17 رن پر دو وکٹ، بھونیشور نے 28 رن پر ایک وکٹ، ہاردیک پانڈیا نے 33 رن پر ایک وکٹ اور چہل نے 23 رن پر ایک وکٹ لیا۔

ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ صحیح : وراٹ

پہلے ٹوئنٹی۔20میچ میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہاکہ ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا ان کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا،’’ مخالف ٹیم کو 118رن پر روکنے کے بعد ہمیں لگا کہ جیت کے لئے 40رن کے آس پاس کا ہدف ملے گا لیکن یہ 48کیسے ہوگیا میری سمجھ میں نہیں آیا۔ ایسے چھوٹے ہدف والے میچ کافی مشکل ہوجاتے ہیں۔‘‘

کپتان نے اپنے اسپن گیندبازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ’’اگر آپ کلائی سے گیند بازی کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں اور ان پر اعتماد کریں تو وہ آپ کو مسلسل جیت دلا سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کسی ایک میچ میں وہ وکٹ نہ لے سکیں اور مہنگے ثابت ہوں لیکن اگلے چار پانچ میچوں میں وہ آپ کو جیت دلا سکتے ہیں۔ ‘‘

Published: 08 Oct 2017, 11:10 AM IST

وہیں شکست سے مایوس آسٹریلیا کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہاکہ یہ ہمارے لئے خراب نتیجہ ہے۔ ہم آئندہ میچوں میں بہترکارکردگی کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس میچ میں تو ہم تقریباََ 120رن پر آل آوٹ ہوہی گئے تھے۔ ہمارے گیندبازوں نے کچھ ٹھیک کھیل نہیں دکھایا۔ ہم نے اس میچ میں جیتنے والی کارکردگی نہیں دکھائی۔

(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 08 Oct 2017, 11:10 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2017, 11:10 AM IST