کولکاتا: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 نومبر سے ہونے والے تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ سے پہلے بدھ کے روز ایڈن گارڈن میدان پر دونوں ٹیموں نے گلابی گیند سے پریکٹس کی۔ دونوں کرکٹ ٹیمیں منگل کو کولکاتا پہنچ گئی تھیں جہاں وہ اپنے کرکٹ تاریخ میں پہلی بار ڈے نائٹ فارمیٹ میں ٹیسٹ کھیلنے اتریں گی۔
Published: undefined
اس میچ كو یادگار بنانے کے لئے پورے شہر میں ہی زبردست تیاریاں کی گئی ہیں، ساتھ ہی میچ کے لئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مدعو کیا گیا ہے جو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کی دعوت پر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں موجود رہیں گی۔ مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو صبح 10 بجے سے 1 بجے تک ایڈن گارڈن میں گلابی گیند سے مشق کرنے کا وقت دیا گیا اورمیزبان ہندوستانی ٹیم اس کے بعد یہاں پریکٹس کے لیے اتری۔
Published: undefined
سال 2016 میں ایڈن گارڈن میدان پر موہن بگان اور بھوانی پور کے درمیان چار روزہ گھریلو میچ کا انعقاد کیا گیا تھا جو اس میدان پر گلابی گیند سے کھیلا گیا پہلا میچ تھا۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (کیب) کی طرف سے منعقد اس میچ میں محمد سمیع نے بگان کے لئے کھیلتے ہوئے سات وکٹ لئے تھے۔
Published: undefined
کرکٹ ماہرین کے مطابق ایڈن گارڈن گلابی گیند سے میچ منعقد کرنے کے لیے پوری طرح سے مناسب میدان ہے جہاں دونوں ہی ٹیمیں پہلی بار اس فارمیٹ میں کھیلنے اترے گی۔ کیب کیوریٹر سوزین مکھرجی نے کہا کہ وہ گلابی گیند سے اس پچ پر کھیلنے کے سلسلے میں پرجوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو پچ پر فائدہ پہنچے گا۔
Published: undefined
مکھرجی نے کہا کہ عام طور پر یہاں کرکٹ لال گیند سے اور محدود اوور میں سفید گیند سے کھیلا جاتا ہے لیکن گلابی گیند کے لئے بھی ایڈن گارڈن کی پچ تیار ہے۔ بی سی سی آئی کے چیف کیوریٹر آشیش بھومک بھی پہلے گلابی گیند کے مقابلے کے لیے شہر میں موجود ہیں اور انہوں نے تیاریوں اور پچ کا بھی جائزہ لیا۔ گلابی گیند پر زیادہ روگن کی وجہ اس کے سوئنگ زیادہ کرنے کی امید ہے، ایسے میں تیز گیند بازوں کو اس سے فائدہ مل سکتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں محمد سمیع، امیش یادو اور ایشانت شرما کافی کامیاب رہے تھے۔
Published: undefined
ہندوستان نے هولكر اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو تین دن کے اندر اننگز اور 130 رنز سے شکست دے دی تھی۔ وراٹ کی قیادت میں میزبان ٹیم ایک۔صفرکی برتری کے ساتھ اترے گی اور کلین سویپ کرنا چاہے گی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کو ڈے نائٹ فارمیٹ میں کرانے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی منظوری کے بعد پہلی بار کھیلا جائے گا۔ منتظمین کو بھروسہ ہے کہ میچ کے پہلے دن اسٹیڈیم مکمل طور پر ناظرین سے بھرا رہے گا اور تقریباً 68 ہزار شائقین کے موجود رہنے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز