کرکٹ

پہلا ون ڈے: ہندوستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو دی کراری شکست، سیریز میں 1-0 کی برتری

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میکلیرین پارک کے میدان پر کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے میز بان ٹیم کو 8 وکٹ سے ہراتے ہوئے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI 

ہندوستان اور نیوزیلینڈ کے درمیان میکلیرین پارک کے میدان پر کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے میز بان ٹیم کو 8 وکٹ سے ہراتے ہوئے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے لئے اس میچ میں سلامی بلے باز شکھر دھون نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ دھون کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے بھی 45 رنوں کا تعاون دیا۔ ہندوستانی ٹیم کو 157 رنوں کے ہدفت تک ابماتی رائیڈو (13 رن ناٹ آؤٹ) اور شکھر دھون (75 ناٹ آؤٹ) نے پہنچایا۔

Published: undefined

میزبان ٹیم کے لئے ڈگ بریسویل اور لوکی فرگیوسن سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ بریسویل نے جہاں ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما (11) کا وکٹ حاصل کیا، وہیں لوکی فرگیوسن نے کپتان وراٹ کوہلی کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزیلینڈ کی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکی اور 157 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ نیوزیلینڈ کے لئے کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 64 رن اسکور کیے۔ ولیمسن کے علاوہ راس ٹیلر نے 24 ، ٹام لاتھم نے 11، ہینری نکولس نے 12، مشیل سینٹنر نے 14 رنوں کا تعاون دیا۔

ہندوستانی ٹیم کے لئے چائنا مین کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کیے، انہوں نے اپنے 10 اووروں میں 39 رن خرچ کرتے ہوئے 4 وکٹ حاصل کیے۔ اس دوران یادو نے ایک میڈن اوور بھی ڈالا۔ کلدیپ یادو کے علاوہ محمد سمیع نے 3، یجویندر چہل نے 2 اور کیدار جادھو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined