ناٹنگھم: ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کی امیدوں کی راہ میں بارش رکاوٹ بن گئی ہے اور بارش کی وجہ سے صبح پہلے سیشن کا کھیل بالکل بھی نہیں ہوسکا اور لنچ پہلے لے لیا گیا۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ (64 رن پرپانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے باوجود انگلینڈ نے اپنے کپتان جو روٹ (109) کی شاندار سنچری کی مدد سے ہندوستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ہفتہ کو اپنی دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر ہندوستان کے سامنے جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف رکھا تھا۔
Published: undefined
اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت نے اوپنر لوکیش راہل کا وکٹ گنوا کر 14 اوورز میں 52 رنز بنا لئے تھے۔ راہل 38 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر روہت شرما اور چیتیشور پجارا 12-12 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان کو میچ جیتنے اور سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے 157 رنز درکار ہیں۔ لیکن آخری دن پہلے دو گھنٹوں میں کوئی کھیل ممکن نہیں ہو پایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز