کرکٹ

شبھمن گل اور رشبھ پنت کی سنچری اور اشون کے 3 شکار سے ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش پر کسا شکنجہ

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان شانتو 51 رن بنا کر اور شکیب الحسن 5 رن بنا کر کریز پر تھے، بنگلہ دیش کے دونوں سلامی بلے باز ذاکر حسن اور شادمان اسلام نے ٹیم کو 62 رنوں کی اچھی شروعات دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>رشبھ پنت اور شبھمن گل، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

رشبھ پنت اور شبھمن گل، تصویر @BCCI

 

شبھمن گل اور رشبھ پنت کی شاندار اننگ اور آف اسپنر روی چندرن اشون کے 3 شکار کی بدولت ہندوستان نے چیپاک ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو بنگلہ دیش پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ 287/4 پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 515 رنوں کا ایک بڑا ہدف دیا۔ اس بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بنگلہ دیش تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنا لیے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کو جیت کے لیے اب بھی 357 رن درکار ہیں، جو کہ انتہائی مشکل دکھائی دے رہے ہیں۔ اشون نے آج شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر والے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پہلی اننگ میں انھیں کوئی وکٹ نہیں ملا تھا، لیکن دوسری اننگ میں وہ 16 اوور میں 63 رن دے کر 3 وکٹ جھٹکنے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک دیگر وکٹ جسپریت بمراہ کے ہاتھ لگا ہے۔

Published: undefined

جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کپتان نجم الحسین شانتو 51 رن بنا کر اور شکیب الحسن 5 رن بنا کر کریز پر تھے۔ بنگلہ دیش کے دونوں سلامی بلے بازوں ذاکر حسن اور شادمان اسلام نے ٹیم کو 62 رنوں کی بہترین شروعات دی۔ بمراہ نے ذاکر کو جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرا کر یہ شراکت داری توڑی۔ ذاکر نے 33 رن بنائے۔ اشون نے شادمان اسلام (35 رن)، مومن الحق (13 رن) اور مشفق الرحیم (13 رن) کے وکٹ لیے۔ خراب روشنی کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل کچھ جلدی ختم کرنا پڑا۔

Published: undefined

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 376 رن بنائے تھے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم محض 149 رن پر سمٹ گئی تھی۔ دوسری اننگ میں 227 رن کی سبقت کے ساتھ ہندوستان نے اسے 515 رن کے بڑے ہدف تک پہنچایا۔ ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگ کی بات کریں تو اس بار بھی بنگلہ دیش کی ٹیم شروعاتی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، لیکن پہلی اننگ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے گل نے دوسری اننگ میں 119 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے رشبھ پنت نے ان کا پورا ساتھ دیتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ سا دوران انھوں نے 13 چوکے اور 4 چھکے لگاتے ہوئے 109 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 167 رنوں کی شراکت داری کر کے بنگلہ دیشی گیندبازوں کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ دوسرے سیشن میں سب کی توجہ اس بات پر تھی کہ ہندوستان اپنی اننگ ختم کرنے کا اعلان کب کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined