دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر-19 ایشیا کپ میں آج ہندوستانی تیز گیندباز راج لمبانی نے نیپال کے بلے بازوں کو اپنی گیندبازی سے ایسا پریشان کیا کہ پوری ٹیم محض 52 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ راج نے 9.1 اوورس میں 3 میڈن کے ساتھ محض 13 رن دے کر 7 وکٹ حاصل کیے۔ اس جادوئی پرفارمنس کے لیے 18 سالہ راج کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: undefined
آج نیپال کے خلاف ٹاس ہندوستانی کپتان اودے سہارن نے جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کو راج لمبانی نے صحیح ثابت کرتے ہوئے نیپال کے 2 وکٹ محض 14 رن پر گرا دیے۔ پھر جو وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو رُکا ہی نہیں۔ 7 وکٹ راج کے حصے میں آئے اور 2 وکٹ آرادھیہ شکلا (9 اوورس میں 31 رن) و 1 وکٹ ارشن کلکرنی (2 اوورس میں 7 رن) کو ملے۔ نیپال کی پوری ٹیم 22.1 اوورس میں محض 52 رن بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی۔
Published: undefined
جب ہندوستان کی بلے بازی شروع ہوئی تو سلامی بلے باز ارشن کلکرنی نے طوفانی انداز اختیار کرتے ہوئے ایسا ظاہر کیا جیسے انھیں میچ ختم کرنے کی بہت جلدی ہے۔ ارشن نے 30 گیندوں پر 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 43 رن بنا ڈالے۔ دوسری طرف کھڑے ان کے ساتھی آدرش سنگھ نے 13 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 13 رن بنائے۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم یہ میچ 10 وکٹ سے جیت گئی۔ ہندوستان نے محض 7.1 اوورس میں ہی جیت کے لیے ضروری ہدف حاصل کر لیا۔ جب ٹیم کو جیت کے لیے محض 1 رن ضروری تھے تو ارشن نے چھکا لگا کر ٹیم کے سیمی فائنل کا راستہ ہموار کر دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم 3 میچ میں سے 2 جیت کر 4 پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان گروپ ’اے‘ کا آخری لیگ میچ کھیلا جا رہا ہے اور اگر پاکستانی ٹیم جیتتی ہے تو 6 پوائنٹس کے ساتھ وہ گروپ اے سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ افغانستان انڈر-19 ٹیم اگر یہ میچ جیتے گی تو پھر دونوں کے 4-4 پوائنٹس ہو جائیں گے اور بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔ ہندوستان کا رَن ریٹ فی الحال دونوں ٹیموں سے بہتر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز