کرکٹ

ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا کی حالت خستہ، 49 کے اسکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلہ میں ہندوستان کی حالت خستہ نظر آ رہی ہے۔ ٹیم انڈیا نے محض 9.2 اوورز میں 49 رن کے اسکور پر 5 وکٹ کھو دئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

وشاکھاپٹنم: آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلہ میں ہندوستان کی حالت خستہ نظر آ رہی ہے۔ ٹیم انڈیا نے محض 9.2 اوورز میں 49 رن کے اسکور پر 5 وکٹ کھو دئے ہیں۔ شبھمن گل اور سوریہ کمار یادو کو اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور کے ایل راہل نے 9 اور ہاردک پانڈیا نے محض 1 رن کا تعاون کیا۔ ہندوستان کے چار کھلاڑیوں کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ جبکہ ایک کھلاڑی شان ابوٹ کی گیند پر آؤٹ ہوا۔

فی الحال ٹیم انڈیا 12 اوور کے بعد 5 وکٹ کے نقصان پر 64 رن بنا چکی ہے۔ میدان پر وراٹ کوہلی 28 رن جبکہ رویندر جڈیجہ 8 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اتوار کو ہندوستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیندباز کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسمتھ نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم پہلے بولنگ کریں گے۔ پچ کچھ مختلف ہے۔ (بارش کے سبب) یہ کافی عرصے سے کور کے نیچے رہی ہے، اس لیے امید ہے کہ اس سے بولنگ میں مدد ملے گی۔ (آخری میچ میں) درمیانی اوورز میں ایک شراکت داری ہمیں بچا سکتی تھی۔ اس طرح کی پچوں پر کھیلنا ہمارے لیے سیکھنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ گلین میکسویل ہیمسٹرنگ انجری سے باہر ہیں، اس لیے ناتھن ایلس ان کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔ جوش انگلیس کی جگہ ایلکس کیری واپس آگئے ہیں۔"

Published: undefined

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ 'پچ کافی عرصے سے کور کے نیچے ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرنی ہوگی اور دیکھنا ہوگا کہ ہم کہاں ہیں، آپ ہندوستان کے لیے جو بھی میچ کھیلتے ہیں وہ دباؤ والا میچ ہوتا ہے، اس لیے آپ کو پرسکون رہ کر درست فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ پچھلی چند ون ڈے سیریز میں ہم نے پرسکون رہنے کی کوشش کی ہے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایشان باہر گئے ہیں، ان کی جگہ میں ٹیم میں واپس آگیا ہوں۔ شاردل ٹھاکرکی جگہ اکشر پٹیل نے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے ہیں تو مجھے لگا کہ ہم پہلے گیندبازی کرتے ہوئے تین اسپنروں کے ساتھ کچھ کرسکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ دوسری اننگ میں بھی گیند ٹرن ہوگی۔ ہم تین اسپنرز کے ساتھ ورلڈ کپ میں جا سکتے ہیں، اس لیے ہم اسے آزمانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

انڈین الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، محمد شامی۔

آسٹریلیا الیون: ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، مارنس لیبوشین، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined