کرکٹ

یک روزہ میچ میں پہلے بمراہ-سمیع کی آندھی چلی، پھر آیا کپتان روہت کا طوفان، انگلینڈ کو ملی 10 وکٹ سے شکست

ہندوستانی ٹیم طویل مدت بعد کوئی یک روزہ میچ کھیل رہی تھی، لیکن یہاں گیندبازوں اور بلے بازوں دونوں نے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہندوستان نے بڑی آسانی سے جیت لیا۔ ’دی اوول‘ میدان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا، اور پھر سلامی گیندباز جسپریت بمراہ کے ساتھ محمد سمیع نے جو آندھی لائی، تو انگلش بلے باز تاش کے پتے کی طرح بکھر گئے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 26 اوور بھی نہیں کھیل پائی اور 110 رن پر سمٹ گئی۔ بمراہ نے 6 وکٹ اور سمیع نے 3 وکٹ لے کر کسی بھی بلے باز کو ٹھہر کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ایک وکٹ پرسدھ کرشنا کے ہاتھ لگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم طویل مدت بعد کوئی یک روزہ میچ کھیل رہی تھی، لیکن یہاں گیندبازوں اور بلے بازوں دونوں نے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس میچ میں مجموعی طور پر صرف 44 اوور ہی پھینکے جا سکے، یعنی ایک اننگ میں جو 50 اوور ہوتے ہیں، وہ بھی نہیں پھینکے گئے۔ انگلینڈ کی اننگ جہاں 25.2 اوور چلی، وہیں ہندوستان نے 18.4 اوور میں ہی جیت کے لیے دیے گئے 111 رن کے ہدف کو حاصل کر لیا۔ غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ انگلینڈ کا اسکور (110 رن) ہندوستان کے خلاف اس کا سب سے کم اسکور تھا۔

Published: undefined

بہرحال، جب ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی شروع ہوئی تو کپتان روہت شرما اور شکھر دھون کبھی بھی پریشان نظر نہیں آئے۔ سبھی انگلش گیندباز کو وہ بڑی ہی آسانی سے کھیلتے نظر آئے۔ خصوصاً روہت شرما نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے صرف 58 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 76 رن کی اننگ کھیلی۔ اس اننگ میں انھوں نے 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ دوسری طرف شکھر دھون نے بھی ناٹ آؤٹ 31 رن (54 گیندوں پر) بنائے جس میں 4 چوکے شامل ہیں۔ دونوں نے سنچری شراکت داری کی اور یہ دونوں بلے بازوں کے درمیان یک روزہ میچوں میں 18ویں سنچری پارٹنرشپ رہی۔

Published: undefined

اس میچ میں ہندوستانی گیندبازوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، کیونکہ بمراہ نے 7.2 اوور میں محض 19 رن خرچ کیے اور 6 اہم وکٹ حاصل کیے۔ ان کے حصے میں جیسن رائے، جانی بیرسٹو، جو روٹ، لیام لیونگسٹن، ڈیوڈ ویلی اور برائیڈن کارس کے وکٹ آئے۔ دوسری طرف محمد سمیع نے 7 اوور میں 31 رن دے کر 3 وکٹ لیے اور ان کے حصے میں بین اسٹوکس، جوس بٹلر اور کریگ اوورٹن کے وکٹ آئے۔ پرشدھ کرشنا نے 5 اوور میں 26 رن دے کر 1 وکٹ (معین علی) حاصل کیا۔ ہاردک پانڈیا (4 اوور میں 22 رن) اور یجویندر چہل (2 اوور میں 10 رن) کے ہاتھ کوئی وکٹ نہیں لگا۔ جسپریت بمراہ کو ان کی بہترین گیندبازی کے لیے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined