کرکٹ

آئی پی ایل 16: گرانڈ اوپننگ تقریب میں آواز کا جادو بکھیریں گے اریجیت، جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کا بھی نظر آئے گا جلوہ

آئی پی ایل 16 کی افتتاحی تقریب میں کیٹرینا کیف، ٹائیگر شراف، اریجیت سنگھ، رشمیکا مندانا اور تمنا بھاٹیا پرفارم کر سکتی ہیں، تقریب کا افتتاح شام 6.30 بجے ہوگا۔

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس 

انڈین پریمیر لیگ کے 16ویں سیزن کا آغاز 31 مارچ سے ہونے جا رہا ہے۔ اسی دن آئی پی ایل 16 کی گرانڈ اوپننگ تقریب رکھی گئی ہے۔ 4 سال کے بعد اوپننگ سریمنی کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس بار 16ویں سیزن کا گرانڈ آغاز ہوگا۔ اس تقریب میں کئی فنکار اپنی موجودگی درج کرائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آواز کے جادوگر اریجیت سنگھ آئی پی ایل 16 کی اس گرانڈ تقریب میں پرفارم کر کے چار چاند لگانے کا کام کریں گے۔ حالانکہ اریجیت سنگھ کے پرفارمنس کو لے کر ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

علاوہ ازیں سپراسٹار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن اپنی سپرہٹ فلم ’آرآرآر‘ کے آسکر وننگ نغمہ ناٹو ناٹو پر تھرکتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کو بھی بی سی سی آئی نے اس تقریب کے لیے اپروچ کیا ہے، اور ساتھ ہی اس بار آئی پی ایل 2023 کی افتتاحی تقریب میں جنوبی ہند کی اداکارہ تمنا بھاٹیا اور رشمیکا مندانا کے بھی پرفارم کرنے کی خبر ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹرینا کیف، ٹائیگر شراف، اریجیت سنگھ، رشمیکا مندانا اور تمنا بھاٹیا اوپننگ سریمنی میں شرکت کریں گے۔ تقریب شام 6.30 بجے بجے شروع ہو جائے گا۔ یہ تقریب احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی صلاحیت والے اس اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا آغاز شاندار ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان افتتاحی میچ سے ٹھیک پہلے ہوگا۔ اس کا نشریہ اسٹار اسپورٹس پر کیا جائے گا۔ یہ تقریب جیو سنیما کے ذریعہ سے آن لائن اسٹریمنگ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے سبب آئی پی ایل اوپننگ تقریب کا انعقاد نہیں ہو پایا تھا۔ اس کے بعد 2020 میں کووڈ-19 کی دستک کے سبب تین سالوں تک آئی پی ایل ملک کے باہر یو اے ای میں کھیلا گیا جس کی وجہ سے کوئی بڑی افتتاحی تقریب نہیں منقعد ہو سکی۔ بہر حال، اب طویل انتظار کے بعد انڈین پریمیر لیگ کا گرانڈ انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined