کرکٹ

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا پہلا سیشن بارش کی نذر، کوئی گیند نہیں پھینکی جا سکی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش سے متاثر رہا۔ بنگلہ دیش نے 107 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اپنی اننگز شروع کرنی تھی لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
IANS

کانپور: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش سے متاثر رہا اور ہفتہ کو پہلے سیشن میں ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔ بنگلہ دیش نے 107 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اپنی اننگز شروع کرنی تھی لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

Published: undefined

پہلے ٹیسٹ میچ میں تین دن بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی، جس کی تصدیق ہفتہ کے دن پہلے سیشن کے ختم ہونے سے ہو گئی۔ اس سے قبل جمعہ کو پہلے دن بھی بارش نے کھیل میں خلل ڈالا تھا اور صرف 35 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔ اس دوران بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

جمعہ کی رات کی بارش کی وجہ سے میدان گیلا تھا اور کھیل میں تاخیر ہوئی لیکن اس دوران بائیں ہاتھ کے بلے باز شادمان اسلام اور کپتان نجم الحسن شانتو نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، جیسے ہی بارش دوبارہ شروع ہوئی، پورا میدان کور سے ڈھک دیا گیا اور میچ کے حکام نے دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

ہندوستان کی طرف سے فاسٹ بولر آکاش دیپ نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے بھی ایک وکٹ لی۔ بنگلہ دیش کے بلے باز مومن الحق 40 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ان کا ساتھ مشفق الرحیم دے رہے ہیں جو 6 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined