دبئی: انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور تیز گیند باز جیمس اینڈرسن چنئی میں ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فاتحانہ کارکردگی کی بدولت بدھ کو جاری کی گئی تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ہندوستان کپتان وراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ روٹ نے چنئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 218 اور دوسری اننگز میں 40 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 227 رنز سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل روٹ نے سری لنکا کے دورہ میں دو ٹیسٹ میں 228 اور 186 رنز بنائے تھے۔ برصغیر پاک و ہند میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں میں جو روٹ نے 684 رنز بنائے ہیں۔
Published: undefined
انگلینڈ کے کپتان نے دو مقام کی چھلانگ لگائی۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور آسٹریلیائی بلے باز مارنس لیبسچین کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روٹ کے پاس اب 883 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے آٹھ پوائنٹس پیچھے ہیں اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن سے 36 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ روٹ کی درجہ بندی ستمبر 2017 کے بعد سے بہترین ہے، جبکہ وراٹ نومبر 2017 کے بعد پہلی بار ٹاپ تین بلے بازوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ وراٹ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ لیبشین ٹیسٹ درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
Published: undefined
چنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 91 رنز بنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت 13 ویں مقام پر برقرار ہیں۔ ینگ اوپنر شبھمن گل نے دوسری اننگز میں 50 رنز بنائے جس کی بدولت وہ سات بلے بازوں کو پچھاڑتے ہوئے 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ہندوستان کے چتیشور پجارا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس آٹھویں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس نویں نمبر پر اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے چتیشور پجارا کو پچھاڑ دیا ہے۔
Published: undefined
انگلینڈ کے تجربہ کار تیز گیند باز اینڈرسن نے میچ میں مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پانچویں روز صبح کے سیشن میں تین وکٹیں حاصل کرکے ہندوستانی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ 38 سالہ اینڈرسن تین مقام کی بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ یہ اینڈرسن کی 2019 ایشز کے بعد کی سب سے بہترین رینکنگ ہے۔
Published: undefined
دنیا کے نمبر ون گیند باز آسٹریلیا کے پیٹ کمنس ہیں۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ ، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی، ساتویں نمبر پر ہندوستان کے روی چندرن اشون، آٹھویں نمبر پر ہندوستان کے جسپریت بمراہ، نویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور دس ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی 21 مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ حسن علی دو سال بعد ٹیسٹ میں واپس آئے اور اب وہ 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز