ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا میچ اب ریزرو ڈے کے دن یعنی آج دوبارہ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے آخری بار 2019 ورلڈ کپ کے دوران ریزرو ڈے پر ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا اور اس میں ہندوستان کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
Published: undefined
ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ بارش کے باعث ریزرو ڈے یعنی آج 11 ستمبر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ 10 ستمبر کو بھارتی اننگز میں صرف 24.1 اوورز کھیلے گئے جس کے بعد بارش آگئی۔موسلا دھار بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ جب کھیل روکا گیا، ہندوستانی ٹیم نے 24.1 اوور میں دو وکٹوں پر 147 رنز بنا لیے تھے۔
Published: undefined
میچ اب یہاں سے آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان اپنی اننگز کو 147 رنز کے اسکور سے آگے بڑھا دے گا۔ ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہول بالترتیب آٹھ اور 17 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے سسپنس موجود ہے کہ آیا میچ ریزرو ڈے پر بھی مکمل ہوگا یا نہیں۔ اکیو ویدرکے مطابق کولمبو میں آج (پیر) کو بارش کا امکان 99 فیصد ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی شائقین کے پاس ریزرو ڈے کی اچھی یادیں نہیں ہیں۔ ہندوستان نے آخری بار 2019 ورلڈ کپ کے دوران ریزرو ڈے پر ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ اس سیمی فائنل میچ میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی تو اننگز کے 47ویں اوور میں بارش ہو گئی جس کے بعد میچ مقررہ تاریخ پر آگے نہیں بڑھ سکا۔
Published: undefined
پھر ریزرو ڈے میں، نیوزی لینڈ نے باقی گیندیں کھیلی اور 239/8 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ جواب میں بھارتی ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 18 رنز سے میچ ہارنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان فائنل میں نہیں پہنچ سکا اور اس کا تیسری بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ یہ مہندر سنگھ دھونی کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔
Published: undefined
پاکستانی ٹیم 31 سال بعد ریزرو ڈے پر ون ڈے میچ کھیلنے جا رہی ہے۔ آخری بار اس نے اگست 1992 میں لارڈز میں ریزرو ڈے پر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ پہلی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر کوئی ون ڈے میچ کھیلا گیا ہے۔ یعنی کولمبو کے موسم کی وجہ سے ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔
Published: undefined
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ کا گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے میں بارش نے مسلسل میچوں میں خلل ڈالا ہے۔ سری لنکا کے دارالحکومت میں پورے ٹورنامنٹ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ریزرو ڈے پر میچ کھیلنے کے بجائے، ہندوستانی ٹیم کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سپر-4 کے اگلے میچ میں سری لنکا سے کھیلنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined