کرکٹ

دلچسپ! فائنل میں پہنچنے کے لیے ہندوستان کو 20 اوور میں بنانے ہوں گے 62 رن

آج جب ہندوستانی ٹیم بلے بازی کرنے اترتی ہے اور مان لیجیے کہ اسے 46 اوور میں 237 رن بنانے کا ہدف دیا جاتا ہے تو پھر کچھ ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ ہندوستان کے لیے آسانی پیدا ہو جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل ابھی تک نامکمل ہے اور ریزرو ڈے میں بھی کچھ حد تک بارش کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ایسی صورت میں ہندوستانی ٹیم کے سامنے کئی طرح کے ٹارگیٹ گردش کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستانی بلے بازوں کو 20 اوور میں کتنے رن بنانے ہوں گے، 25 اوور میں کتنے رن بنانے ہوں گے، 30 اوور میں کتنے رن بنانے ہوں گے... اس طرح کے کئی ہدف ہیں جو اخبارات اور نیوز پورٹل پر بتائے جا رہے ہیں۔ لیکن ایک ہدف انتہائی دلچسپ ہے جس کا تذکرہ کم ہی لوگ کر رہے ہیں۔ وہ ہدف 20 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے 62 رن بنانے کا ہے۔ لیکن اس کے لیے کچھ شرائط بھی ہیں۔

Published: undefined

دراصل آج جب ہندوستانی ٹیم بلے بازی کرنے اترتی ہے اور مان لیجیے کہ اسے 46 اوور میں 237 رن بنانے کا ہدف دیا جاتا ہے تو پھر کچھ ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ ہندوستان کو آسانی پیدا ہو جائے۔ اعداد و شمار پر گہری نظر رکھنے والے بتاتے ہیں کہ اگر 237 رن کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 20 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے 62 رن بنا لیتی ہے اور پھر اچانک بارش شروع ہو جاتی ہے تو یہ ہندوستانی شیدائیوں کے لیے اچھی خبر ہوگی۔ 20 اوور کے بعد اگر بارش نہیں رکی اور دوبارہ میچ نہیں کھیلا گیا تو ہندوستان کو فاتح قرار دیا جائے گا اور وہ فائنل کھیلنے کا حقدار بن جائے گا۔

Published: undefined

بہر حال، یہ تو تب ہوگا جب حالات مذکورہ بالا طریقے سے بنیں گے۔ فی الحال تو سبھی یہ دعا کر رہے ہیں کہ آج پورے 53.5 اوور کھیلے جائیں، یعنی نیوزی لینڈ بھی اپنے 3.5 اوور کھیلے اور ہندوستان بھی پورے 50 اوور کھیلے۔ یہاں یہ بتانا بھی قابل ذکر ہے کہ اگر بارش کی وجہ سے ہندوستان کا اوور پہلے ہی کم کیا جاتا ہے تو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈکورتھ اور لوئس قانون کے مطابق اگر مقابلہ 40 اوور کا ہوا تو ہندوستان کو 223 رن بنانے ہوں گے اور 35 اوور کا ہوا تو 209 رن بنانے ہوں گے۔ اگر یہ مقابلہ 30 اوور کا طے کیا جاتا ہے تو ہندوستان کے لیے ہدف 192 رن کا ہوگا اور اگر 25 اوور کا کھیل طے ہوتا ہے تو ہدف ہوگا 172 رن۔ علاوہ ازیں اگر میچ 20 اوور تک ہی محدود کیا جائے گا تو ہندوستان کے لیے ہدف 172 رن کا ہوگا۔ 20 اوور سے کم کا میچ نہیں کرایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined