بنگلہ دیش نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک پانچ میچوں میں دو جیت، دو شکست اور ایک منسوخ نتائج کے ساتھ سات پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے جبکہ 2015 عالمی کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی امید کے مطابق بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر موجود ہے۔
Published: undefined
اس مقابلے میں آسٹریلیا مضبوط دعویدار ہے لیکن اس عالمی کپ میں دو بار بڑی ٹیموں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنگلہ دیش کو کمزور سمجھنے والی ٹیموں کے لئے بھاری پڑ سکتا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں مضبوط جنوبی افریقہ کو 21 رن سے شکست دے کر ورلڈ کپ کا شاندار آغاز کیا تھا۔
Published: undefined
اگرچہ دوسرے مقابلے میں اسے نیوزی لینڈ سے دو وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس میچ میں بھی وہ مقابلے میں بنی رہی تھی اور مقابلے کو جیتنے کی پوری کوشش کی تھی۔ تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کا چوتھا مقابلہ سری لنکا سے تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ رہا تھا۔ جبکہ پانچویں میچ میں بنگلہ دیش نے آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 322 جیسے بڑے ہدف کا آسانی سے تعاقب کیا اور یہ مقابلہ 51 گیند باقی رہتے ہی سات وکٹ سے جیت کر دیگر ٹیموں کو اپنی طاقت کا احساس کرا دیا۔
Published: undefined
دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر شکیب الحسن گیند اور بلے دونوں ہی سے بنگلہ دیش کے لئے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران بنگلہ دیش کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے سلامی بلے باز تمیم اقبال نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف 48 رن کی اننگز کھیل کر اپنی فارم میں واپسی کی ہے۔
Published: undefined
اگرچہ بنگلہ دیش کی سلامی جوڑی کو آسٹریلیا کے خلاف اچھی شروعات کرنی ہوگی۔مڈل آرڈر میں لٹن داس نے بھی گزشتہ میچ میں شکیب الحسن کا بخوبی ساتھ نبھایا تھا اور آسٹریلیا کے خلاف ان پر ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری ہوگی۔
Published: undefined
آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف بنگلہ دیش کو اپنی گیندبازی میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا کی سلامی جوڑی مسلسل ٹیم کو اچھا آغاز دلا رہی ہے۔ کپتان آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر تقریبا ہر میچ میں بڑی اننگز کھیل رہے ہیں۔ ایسے میں بنگلہ دیش کے گیند بازوں کو اس خطرناک جوڑی کو جلد آؤٹ کرکے پویلین بھیجنا ہوگا۔
Published: undefined
مڈل آرڈر میں اسٹیون اسمتھ، عثمان خواجہ اور گلین میکسویل بھی تابڑ زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بڑا اسکور بنارہے ہیں۔
عالمی کپ کی مضبوط دعویداروں میں سے ایک عالمی چیمپئن آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور شروع سے ہی پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ چار بر برقرار ہے۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے لئے مثبت بات ہے کہ اس کی سلامی جوڑی مسلسل بڑی شراکت کرکے ٹیم کو برتری دلاتی رہی ہے۔ اگر ہندوستان کے خلاف میچ کو چھوڑ دیا جائے تو آسٹریلیائی ٹیم ہر محاذ میں آگے رہی ہے۔اگرچہ ہندوستان کے خلاف 353 رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھی اس نے 316 رن بنائے تھے۔
Published: undefined
پاکستان اور سری لنکا کے خلاف آسٹریلیائی اننگز آخر کے اووروں میں لڑکھڑا گئی تھی۔ آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنی اس غلطی کو بہتر کرنا ہوگا اور اپنی اننگز کو آخر تک برقرار رکھتے ہوئے ایک مضبوط اسکور بنانا ہوگا۔
Published: undefined
اپنے گزشتہ میچ میں جس طرح سے بنگلہ دیش نے 322 رنز کے ہدف کو آسانی سے حاصل کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کو اپنی گیندبازی میں جارحیت رکھنی ہوگی۔ پیٹ کمنز اور مشیل اسٹارک پر شکیب الحسن کو روکنے کا چیلنج ہوگا۔ اس مقابلے کو جیت کر جہاں آسٹریلیا کی نظریں سیمی فائنل کے لئے اپنا دعوی اور مضبوط کرنے پر ہوگی وہیں بنگلہ دیش ایک بار پھر الٹ پھیر کرکے عالمی چیمپئن کو جھٹکا دینا چاہے گی اور سیمی فائنل کے لئے اپنی دعویداری مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں جس سے 18 بار آسٹریلیا کو جیت ملی ہے اور بنگلہ دیش کے کھاتہ میں صرف ایک جیت ہے۔ دونوں کے درمیان ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined