کرکٹ

عالمی کپ: ہندوستان-پاکستان مقابلہ سے قبل وراٹ کوہلی کا اہم بیان

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ہفتہ کے روز کہا کہ دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف عالمی کپ مقابلے سے متعلق ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور ٹیم کی توجہ صرف اپنی کارکردگی پر ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

مانچیسٹر: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ہفتہ کے روز کہا کہ دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف عالمی کپ مقابلے سے متعلق ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور ٹیم کی توجہ صرف اپنی کارکردگی پر ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین اتوار کے روز مقابلہ ہونا ہے جسے اس عالمی کپ کا بڑا مقابلہ کہا جا رہا ہے۔ اس مقابلے سے قبل کی شام وراٹ نے پریس کانفرنس میں اس مقابلے کے سلسلے بن رہے جذباتی ماحول کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے۔ ہم اسے ایک عام میچ کی طرح دیکھ رہے ہیں اور ہمیں صرف اس میں اپنی کارکردگی کو ذہن میں رکھنا ہے۔ دوسری ٹیم کیا کر رہی ہے، ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے‘‘۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

ٹیم کے بارے میں وراٹ نے واضح کیا کہ یہ سب کچھ موسمی حالات اور میچ کی لمبائی پر منحصرہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میچ میں جس طرح کے حالات ہوں گے، ہم اسی حساب سے ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ میں اپنی حکمت عملی میں پوری لچک رکھنا چاہتا ہوں تاکہ حالات کے مطابق ہم آخری الیون منتخب کر سکیں۔ اگر حالات کا تقاضہ رہا کہ تیز گیند بازی کو ترجیح دی جائے تو ہم اپنے تیز گیند بازی آرڈر کو مضبوط کریں گے لیکن میں پھر کہوں گا کہ سب کچھ حالات پر منحصر رہے گا‘‘۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

موسم کے بارے میں پوچھے جانے پر ہندوستانی کپتان نے کہاکہ ’’یہ ایک ایسی بات ہے جو ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہمیں انتظار کرنا ہوگا کہ اتوار کے روز موسم کیسا رہتا ہے۔ اگر پورے 50 اوور کا میچ ہوتا ہے تو بہت اچھا ہو گا لیکن اگر اووروں کی تعداد میں کمی کی جاتی ہے تو ہمیں اس کے لئے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھنا ہوگا۔ ٹیم بھی کل کے حالات کو دیکھ کر منتخب جائے گی‘‘۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

شائقین کے درمیان اس مقابلے سے متعلق بن رہے جذباتی ماحول کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وراٹ نے کہاکہ ’’میں فینس کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ میچ کو کس نظریئے دیکھیں۔ ہم کھلاڑی کے طور پر میچ کو جذباتی طور پر نہیں لے سکتے۔ ہمیں پیشہ ورانہ انداز میں اس میچ کو دیکھنا ہوگا جیسا ہم برسوں سے کرتے آئے ہیں۔ اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا لیکن کھلاڑیوں کو اس سے دباؤ میں نہیں آکر اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی‘‘۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

وراٹ نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستانی ڈریسنگ روم کا ماحول اس مقابلے کے تناؤ سے قطعی متاثر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈریسنگ روم کا ماحول ویسا ہی ہے جیسا انگلینڈ آنے کے بعد تھا۔ ماحول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، بھلے ہی ہمارا اگلا مقابلہ پاکستان سے کیوں نہ ہو۔ تمام کھلاڑی پرسکون ہیں اور انہوں نے پریکٹس سیشن میں اپنی کارکردگی پر توجہ دی ہے‘‘۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’’ہمیں کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا ہے۔ ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ ہم اپنی صد فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اپنی طاقت کے مطابق کھیلیں تو ہم مقابلہ جیت جائیں گے لیکن اگر آپ اپنی طاقت کے مطابق نہیں کھیلتے تو اس سے آپ کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے‘‘۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

ہندوستانی کپتان نے کہاکہ ’’پاکستانی ٹیم میں یقینی طور پر بہت سے اچھے کھلاڑی ہیں، لیکن ہم کبھی اس بارے میں نہیں سوچتے کہ مخالف ٹیم کیا کر رہی ہے اور اس کی حکمت عملی کیا ہے۔ آپ نے ہمارے پہلے دو میچوں بھی دیکھے ہوں گے کہ ہم نے اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کی تھی ہے اور یہی کام ہم اس میچ میں بھی کریں گے‘‘۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 8:15 AM IST