کرکٹ

کرکٹ عالمی کپ: افغانستان پر بڑی جیت کے مقصد سے اترے گی ٹیم انڈیا

ہندوستان نے اب تک اپنے 4 میچوں میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے، چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رن سے اور روایتی حریف پاکستان کو 89 رن سے شکست دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ سے اس کا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ساؤتھمپٹن: بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے افغانستان کے خلاف آج اپنی ٹیم میں توازن قائم رکھنے اور بڑی فتح حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان کو اس مقابلے میں ایک متوازن ٹیم اتارنی ہے۔ اگرچہ ہندوستانی ٹیم نے اب تک اپنے سبھی میچ جیتے ہیں۔ وہ اپنے چار میں سے تین میچوں میں فتح حاصل کرچکی ہے۔ ہندوستان کا ایک میچ منسوخ ہونے کے بعد وہ سات پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ لیکن اوپنر شکھر دھون کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے اور تیز گیند باز بھونیشور کمار کو ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ ہندوستان کو اس مقابلے میں متوازن الیون ٹیم اتارنی ہے۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندوستان نے اب تک اپنے چار میچوں میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے، چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رن سے اور روایتی حریف پاکستان کو 89 رن سے شکست دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ سے اس کا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ رہا تھا۔ دوسری طرف افغانستان کی ٹیم جدوجہد کرنے کے باوجود اپنے پانچوں میچ ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں وہ سب سے نیچے ہے۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

افغانستان نے ہندوستان کو اپنا گھریلو میدان بنا رکھا ہے اور وہ وراٹ کوہلی کی ٹیم کو چیلنج دینے کی پوری کوشش کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم افغانستان کو پوری طرح سنجیدگی سے لے گی اور ہندوستانی تیز گیند باز جسپريت بمراه کہہ چکے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم افغانستان کو کمتر نہیں سمجھے گی۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

شکھر دھون کے باہر ہو جانے اور بھونیشور کے زخمی ہو جانے سے ہندوستان کو نیا امتزاج تیار کرنا ہے۔ پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں لوکیش راہل نے اوپننگ میں شکھر کی جگہ سنبھالی تھی اور انہوں نے نصف سنچری بنائی تھی۔ بھونیشور نے ہیمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ اپنا تیسرا اوور نامکمل چھوڑ دیا تھا اور پھر فیلڈنگ کرنے میدان میں نہیں اترے۔ اس مقابلے میں ٹیم کے تیسرے ماہر تیز گیند باز محمد سمیع اس میچ میں بھونیشور کی جگہ لیں گے۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

آل راؤنڈر وجے شنکر کو نیٹ پریکٹس کے دوران جسپريت بمراه کی یارکر سے پیر میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اگرچہ بمراه کا کہنا ہے کہ شنکر ٹھیک ہیں لیکن ٹیم مینجمنٹ شنکر پر کوئی جلدی کرنے کا خطرہ نہیں اٹھائے گا۔ اگر شنکر افغانستان کے خلاف میچ کے لئے فٹ نہیں ہوتے ہیں تو ہندوستان مڈل آرڈر میں ان کی جگہ دنیش کارتک کو اتار سکتا ہے یا پھر آل راؤنڈر کے طور پر رویندر جڈیجہ کو بھی موقع دیا سکتا ہے۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

شکھر کے باہر ہو جانے کے بعد نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن انہیں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر ٹیم مینجمنٹ کوئی چونکانے والا فیصلہ کرتا ہے تو پنت الیون میں نظر آسکتے ہیں۔ دوسری طرف افغانستان کے سامنے اپنی بلے بازری اور گیند بازی دونوں کو بہتر بنانے کا چیلنج رہے گا۔ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ میچ میں افغانستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 150 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ نے اس میچ میں 397 رن کا بڑا اسکور بنایا تھا جو اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ بہترین بلے بازوں سے آراستہ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے 397 رن کے پہاڑ کو پیچھے چھوڑ پاتی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

افغانستان کےٹاپ اسپنر راشد خان کو انگلینڈ کے خلاف 110 رن پڑے تھے اور وہ ورلڈ کپ کے سب سے مہنگے گیند باز ثابت ہوئے تھے۔ اگر افغانستان کو ہندوستان کے سامنے چیلنج پیش کرنا ہے تو راشد کو اپنی گیند بازی میں بہتری کرنی ہوگی۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم میں تضاد سامنے نکل کر آئے ہیں اور افغان ٹیم کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ٹیم میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

اس مقابلے میں سبھی کی نگاہیں شاندار فارم میں چل رہے اوپنر روہت شرما پر مرکوز رہیں گی کہ افغانستان کے پست حوصلے کے سامنے وہ کتنا بڑا اسکور بناتے ہیں۔ روہت نے پاکستان کے خلاف 140 رنوں کی بہترین اننگز کھیلی تھی اور وہ افغانستان کے خلاف اس اسکور سے بھی آگے جانا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے کل بنگلہ دیش کے خلاف 166 رن بنائے تھے اور روہت آسٹریلیائی اوپنر کے اسکور کو بھی پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

افغانستان کے لئے ہندوستانی تیز اور اسپن حملے سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔ بمراه اور سمیع افغان بلے بازوں کو پریشانی میں ڈال سکتے ہیں اور يجویندر چہل اور کلدیپ یادو کے اسپن شکنجے سے باہر نکل پانا بھی افغان بلے بازوں کے لئے بہت مشکل ہوگا۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان نے افغانستان سے اب تک دو ون ڈے کھیلے ہیں جن میں سے ہندوستان نے ایک جیتا اور ایک ٹائی رہا ہے۔ 2018 کے ایشیا کپ میں افغانستان نے آٹھ وکٹ پر 252 رن بنائے تھے جبکہ ہندوستانی ٹیم 252 رن پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بڑی مشکل سے شکست کو روکا تھا۔ اس سے پہلے 2014 کے ایشیا کپ میں ہندوستان نے افغانستان کو آٹھ وکٹ سے روندا تھا۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

افغانستان کے کھلاڑیوں کو ہندوستانی کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے کا تجربہ ہے اور وہ ہندوستان کے خلاف میچ میں خود کو ثابت کرنے اتریں گے جبکہ ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اگلے بڑے مقابلوں سے پہلے سیمی فائنل کے لئے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گی۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jun 2019, 2:10 PM IST