آئی سی سی ورلڈ کپ کے 45 ویں اور آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کے دیئے گئے 326 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا 10 رن سے ہار گئی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم 315 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے شاندار 122 رن کی اننگز کھیلی جبکہ ایلس کیرے نے 85 رن کا تعاون کیا۔
Published: 07 Jul 2019, 9:10 AM IST
اس کے علاوہ آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ نے 3، عثمان خواجہ نے 18، اسٹیو اسمتھ نے 7، مارکس اسٹوئنس نے 22 اور گلین میکسویل نے 12 رن کا تعاون کیا۔ ہدف کا دفاع کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی جانب سے رباڈا نے 3، پریٹوریس نے 2 جبکہ عمران طاہر اور کرس مورس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: 07 Jul 2019, 9:10 AM IST
قبل ازیں، اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 326 رن کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹ پر 325 رن بنائے تھے۔
Published: 07 Jul 2019, 9:10 AM IST
کپتان فاف ڈوپلیسی نے سنچری جبکہ کوئٹن ڈی کوک اور ڈاسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان کی شاندار سنچری میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل رہے۔ انہیں 100 رن کے نجی اسکور پر جیسن بہرنڈوف نے آؤٹ کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈاسن نے 95، ڈی کوک نے 52 اور مارکرم نے 34 رن کی اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک اورناتھن لیون نے 2،2 کمنز اور بہرنڈوف نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
Published: 07 Jul 2019, 9:10 AM IST
آخری لیگ مقابلہ ہار جانے کے بعد آسٹریلیا کا پوئنٹ ٹیبل میں دوسرا مقام ہو گیا ہے اور اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ فہرست میں تیسرے مقام پر موجود انگلینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔ ادھر ہندوستان کی ٹیم سرفہرست آ گئی ہے اور سیمی فائنل اس کا مقابلہ چوتھے مقام والی نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
Published: 07 Jul 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jul 2019, 9:10 AM IST