انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر (تقریبا 28 کروڑ روپے) کا انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر (تقریبا 14 کروڑ روپے) ملیں گے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔
دس ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر ہے۔ گزشتہ ورلڈ کپ 2015 میں کل انعامی رقم 80 لاکھ ڈالر تھی۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میچ میں شکست دے کر خطاب اور انعامی رقم جیتی تھی۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے اس ورلڈ کپ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حال میں ختم ہوئے آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن کے فاتح کو 20 کروڑ روپے اور رنر اپ کو 12 کروڑ 50 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔ 2015 ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو 17 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا تھا۔ اس بار اگرچہ فاتح اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم کو بڑھا کر بالترتیب 40 اور 20 لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔ 2015 کے مقابلے کل رقم کو بھی 25 فیصد بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سیمی فائنل میں هارنے والی ٹیموں کی رقم کو 6 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 8 لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہر لیگ مرحلے میچ کی فاتح ٹیم کو 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے ۔ لیگ مرحلے کے بعد چھ ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہو جائیں گی۔ ان ٹیموں کو 70-70 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس طرح ان ٹیموں کے لئے مجموعی طور 4.2 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
2019 ورلڈ کپ کا فارمیٹ 1992 میں نو ٹیموں کے ساتھ کھیلے گئے ورلڈ کپ کی طرز پر ہے جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے راؤنڈ رابن مرحلے کے تحت کھیلیں گی اور سسرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل ہوں گی۔ 30 مئی سے شروع ہونے والاٹورنامنٹ 46 دن تک چلے گا اور 11 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔
اس ورلڈ کپ میں 45 لیگ میچ اور دو سیمی فائنل اور فائنل سمیت تین ناک آؤٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ 14 جولائی کو لارڈز میں ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 28 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 11.2-11.2 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019مئی 30 سے14 جولائی کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز