برمنگھم: پاکستان نے ایج بیسٹن کے میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر کسی طرح 50 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 237 رنوں کا اسکور بنایا۔ اس ہدف کا تعاقب پاکستان نے 49.1 اووروں میں چار وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔
اسی کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس عالمی کپ میں پہلی ہار سے ہم کنار کرایا۔ ابھی تک کیوی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے تھے۔
پاکستان کے لئے بابر اعظم نے سب سے زیادہ نابعد 101 رن بنائے۔ اپنی اننگ کے دران بابر نے 127 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے لگائے۔ حارث سہیل نے 76 گیندوں میں 68 رنوں کا تعاون کیا۔ انہوں نے اننگ کے دوران 5 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
قبل ازیں، نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی لیکن کولن ڈی گرینڈہوم اور جیمز نیشم کے درمیان ہوئی شراکت داری کی سنچری کے دم پر وہ 50 اووروز میں 50 اوور میں 6 وکٹ کھو کر 237 رن کا اسکور کھڑا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
کیوی ٹیم کے لئے نیشم نے نابعد 97 رن بنائے، جس کے لئے انہوں نے 112 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکوں کے علاوہ تین چھکے بھی لگائے۔ ڈی گرینڈہوم نے 71 گیندوں میں 64 رن بنائے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی نے تین وکٹ حاصل کئے۔
بابر اعظم کو شاندار بلے بازی کے لئے میچن آف دی میچ قرار دیا گای۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
بابر اعظم کی نصف سنچری (52) کے بعد پاکستان کا اسکور 31 اوور کے بعد 132 رن پہنچ گیا ہے۔ کریز پر موجود دوسرے بلے باز حارث سہیل نے 17 رن بنا لئے ہیں۔ پاکستان کو یہاں سے جیت کے لئے 114 گیندوں میں 106 رن درکار ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
تیسرے وکٹ کے لئے بابر اعظم کا بہتر ساتھ دے کر پاکستان کی اننگ کو سنبھالنے والے محمد حفیظ 32 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انہیں کین ولیمسن کی گیند پر لاکی فرگیوسن نے کیچ کیا۔
فی الحال 25 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 110 رن ہے۔ نئے بلے گاز کے طور پر حارث سہیل میدان پر پہنچے ہیں جبکہ بابر اعظم 48 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
بابر اعظم کے 46 اور محمد حفیظ کے 29 رنوں کی بدولت پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 24 اوور کے بعد 105 رن بنا لئے ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
فخر الزماں کے طور پر پاکستان نے اپنا دوسرا وکٹ کھو دیا ہے۔ انہوں نے 19 رنوں کا تعاون کیا اور فرگیوسن کی گیند پر انہیں گپٹل نے کیچ آؤٹ کیا۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
238 رنوں کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی ٹیم نے فخرالزماں کے طور پر اپنا پہلا وکٹ 19 رن کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ انہیں ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر مارٹن گپٹل نے لپکا۔
فی الحال 4 اوور کے ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 20 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر بابر اعظم میدان پر پہنچے ہیں جبکہ امام الحق 11 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
عالمی کپ میں ’کرو یا مرو‘ کی حالت میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان کے گیندبازوں نے آج شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 50 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 237 رنوں تک محدود رکھا۔
پاکستان کے نوجوان گیندباز شاہین آفریدی نے آج بہترین گیندبازلی کا مظاہرہ کیا اور 10 اوور میں محض 28 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ شاداب خان اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی شروعات نہایت ہی خراب رہی اور 85 کے اسکور تک اس نے 5 کھلاڑیوں کو کھو دیا تھا۔ اس کے بعد کولن ڈی گرینڈہوم اور جیمز نیشم نے تحمل بھری بلے بازی کی اور ٹیم کے اسکور کو 200 رنوں کے پار تک لے گئے۔
کول ڈی گرینڈ ہوم نے 64 رنوں کا تعاون کیا جبکہ نیشم نے نابعد رہتے ہوئے 97 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے 41 رنوں کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کو جیت کے لئے 238 رن بنانے ہیں۔ اگرچہ یہ ہدف کوئی زیادہ بڑا نہیں ہے لیکن پاکستان کے بلے بازوں کو اگر جیتنا ہے تو اعتماد کے ساتھ وکٹ پر ٹک کر بلے بازی کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل کی ریس میں بنے رہنے کے لئے یہ میچ جیتنا بے حد ضروری ہے۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
پاکستانی ٹیم کو آخرکار نیشم اور گرینڈہوم کی جوڑی کو توڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ محمد عامر نے گرینڈہوم کو 64 کے نجی اسکور پر رن آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔
فی الحال 49 اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 223 رن ہے۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
پاکستان کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 45 اوور کے بعد 5 وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنا لئے ہیں۔ چھٹے وکٹ کے لئے نیشم اور گرینڈہوم نے 100 رن سے زیادہ کی شراکت داری کر لی ہے اور دونوں ابھی تک کریز پر موجود ہیں۔
نیشم (69) اور گرینڈہوم (50) دونوں ہی اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ 83 رن پر 5 وکٹ کھو دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے میچ میں واپسی کر لی ہے اور اسکور 200 رن کے قریب پہنچا دیا ہے۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 40 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 152 رن بنا لئے ہیں۔ جیمز نیشم نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں جبکہ کولن ڈی گرینڈہوم 38 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
پاکستان کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم (39) اور ڈی گرینڈ ہوم (30) نے نیوزی لینڈ کی اننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور 132 رنوں تک پہنچا گیا ہے۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
پاکستانی گیندبازوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کی ہے جس کی وجہ سے 30 اوور ختم ہونے پر اس کا اسکور 100 سے بھی کم 94 رن ہے۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
کپتان کین ولیمسن کے طور پر پاکستان کو پانچویں کامیابی حاصل ہوئی، انہیں 41 کے نجی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کپتان سرفراز احمد نے لپکا۔
کرو یا مرو کی حالت میں کھیل رہی پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح پریشان کر دیا ہے اور 100 رن سے بھی پہلے ان کے نصف کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے ابھی تک شاہین آفریدی نے تین جبکہ محمد عامر اور شادان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
فی الحال 28 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 86 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کولن ڈی گرینڈہوم میدان پر پہنچے ہیں جبکہ جیمس نیشم 20 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
چار وکٹ گر جانے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور جیمس نیشم نے نیوزی لینڈ کی اننگ کو سنبھالا ہے۔ ولیمسن 63 گیندوں میں 39 رن پر جبیہ نیشم 35 گیندوں میں 15 رن پر کھیل رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکور فی الحال 23 اوور ختم ہونے کے بعد 4 وکٹ کے نقصان پر 76 ہے۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
شاہین آفریدی کی طرف سے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ جاری ہے اور وہ اب تک نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کا چوتھا وکٹ ٹام لاتھم کے طور پر گرا انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا۔ لاتھم نے بغیر قدموں کا استعمال کئے شاہین کی گیند کو کھیلنا چاہا اور بلے کا کنارہ دے بیٹھے۔ سرفراز نے اس مرتبہ وکٹ کے پیچھے ایک آسان سا کیچ لیا اور پاکستان اس میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچ گیا ہے۔
شاہین آفریدی نے اب تک 6 اوور پھینکے ہیں اور محض 9 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کر لئے ہیں۔ انہوں نے 3 اوور میڈن پھینکے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد عامر نے 4 اوور میں 23 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
فی الحال 13 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 46 رن ہے۔ جیمس نیشم نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 23 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
شاہین آفریدی نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس ٹیلر کے طور نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی کو آؤٹ کر دیا۔ یہ شاہین کا دوسرا شکار تھا۔ روس ٹیلر نے شاہین کی گڈ لینتھ گیند پر بیک فٹ پر جاکر ڈفینس کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کو چھوکر گزر گئی اور وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے اپنے دائیں جانب ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لینے میں کوئی چوک نہیں کی۔ سرفراز کا یہ کیچ ٹورنامنٹ کے شاندار کیچوں میں شمار کیا جائے گا۔
فی الحال 10 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور 44 رن ہے۔ روس ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹام لاتھم نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 21 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
تیز گیند باز شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے دوسرے سلامی بلے باز کولن منرو کو 12 کے نجی اسکور پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
شاہین آفریدی نے ایک شاندار گیند پھینکی جس پر منرو کے بلے کا کنارہ لگا اور گیند پہلی سلپ میں کھڑے حارث سہیل کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
فی الحال 7 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 24 رن ہے۔ منرو کے آؤٹ ہونے کے بعد روس ٹیلر نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 6 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
محمد عامر نے میچ کے دوسرے اور اپنے پہلے ہی اوور میں پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل کو 5 رن پر شاندار طریقے سے بولڈ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔
فی الحال 2 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان کین ولیمسن میدان پر پہنچے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ دوسرے سلامی بلے باز کولن منرو کریز پر موجود ہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں مقام حاصل کر لے گا جبکہ پاکستان کو سیمی فائنل کے سفر کے لئے اپنی امیدیں برقرار رکھنی ہیں تو اسے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
اس میچ کے لئے دنوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پاکستان: سرفراز خان (وکٹ کیپر، کپتان)، فخرالزماں، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، وہاب ریاض، محمد عامر۔
نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لاتھم، جمی نیشم، کولن ڈی گرانڈہوم، میٹ ہینری، لاکی فرگیوسن، مشیکل سینٹنر، ٹرینڈ بولٹ۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
لندن: عالمی کپ 2019 میں پاکستان کے لئے ’کرو یا مرو‘ اور نیوزی لینڈ کے لئے سیمی فائنل کی راہ ہموار کرنے کے موقع والے میچ میں شروع ہونے سے قبل ہی بارش نے اپنا کھیل دکھا دیا ہے۔ یہاں ایج بیسٹن کے میدان پر پِچ گیلا ہونے کی وجہ سے اس میچ کے ٹاس میں بھی تاخیر ہو گئی ہے۔
سیمی فائنل میں پہنچے کے لئے پاکستان کو اب اپنے بقیہ تمام میچوں کو جیتنا ہوگا۔ پاکستان نے اپنے گزشتہ مقابلہ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔ اپنے گزشتہ میچ میں اس نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jun 2019, 2:57 PM IST
تصویر: پریس ریلیز