لندن: پاکستان کو اگر آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے جمعہ کے روز لارڈز کے میدان پر بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والے مقابلہ کے دوران ناممکن نظر آنے والے ہدف کو عبور کرنا ہوگا۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
انگلینڈ کی طرف سے نیوزی لینڈ کو ہرائے جانے کے بعد پاکستان کے لئے سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن کی حد تک مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں تبھی آگے جا سکتا ہے جب وہ پہلے بلے بازی کرے، 400 رنوں کا اسکور بنائے اور پھر بنگلہ دیش کو 84 رنوں پر آؤٹ کر دیں۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
صورت حال کچھ ایسی ہے کہ اگر پاکستان ٹاس ہار جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہو جائے گا اور اگر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا انتخاب کرتا ہے تو اسے یہ میچ 316 رنوں سے ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ یہ جیت کا وہ فرق ہے جسے ون ڈے انٹرنیشل کی تاریخ میں اب تک کوئی بھی ٹیم حاصل نہیں کر سکی ہے۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
اس عالمی کپ میں پاکستان کا اب تک کا سفر تقریباً 1992 کی طرح رہا ہے، فرق بس اتنا ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم ’ناک آؤٹ‘ سطح تک پہنچ گئی تھی لیکن اس مرتبہ اس کا راستہ بہت ہی مشکل ہے۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
ہندوستان اور آسٹریلیا سے ہار جانے کے بعد پاکستانی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو ہرایا تھا اور خود کو سیمی فائنل کی ریس میں برقرار رکھا۔ اس سب کے باوجود اسے انگلینڈ کے میچوں پر انحصار کرنا تھا۔ اگر انگلینڈ کی ٹیم اپنے آخری دونوں میچ ہار جاتی تو پھر پاکستان کا راستہ صاف ہو جاتا۔ لیکن یہ نہ ہو سکا اور انگلینڈ نے پہلے ہندوستان اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر خود کو فہرست میں تیسرے مقام پر پہنچا دیا اور پاکستان کی ٹیم اس صورت حال میں پہنچ گئی۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم نے اس عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ٹیم سیمی فائنل کی ریس میں نہیں ہے لیکن اس نے اپنے ہر فن مولا کھلاڑی شکیب الحسن کے دم پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے شیدائیوں کو خوشی منانے کا موقع دیا ہے۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
بنگلہ دیش کی ٹیم جیت کے ساتھ عالمی کپ سے الوداع چاہے گی اور اس میں پاکستان کو ہرانے کا مادہ بھی ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں اب کوئی ایسا کرشمہ ہی پہنچا سکتا ہے جو کرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا ہو۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Jul 2019, 7:10 PM IST
ویڈیو گریب