انگلینڈ نے عالمی کپ 2019 میں اپنی ٹیم کے لحاظ سے کافی اہم میچ میں ہندوستان کو 31 رن سے شکست دے کر اپنی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے ہوئے انگلینڈ نے جانی بیئریسٹو کی شاندار سنچری (111) کی بدولت 337 رنوں کا وسیع ترین اسکور بنایا۔ جواب میں ٹیم انڈیا مقررہ 50 اوورووں میں وکٹ کے نقصان پر 306 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستانی گیندباز محمد شامی نے آج 5 وکٹ حاصل کئے۔
ہندوستان کی طرف سے روہت شرما نے سنچری ضرور بنائی لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئی اور انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم کو ہرا دیا۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
ہندوستان نے ہاردک پانڈیا کے طور پر اپنا پانچواں کھلاڑی بھی کھو دیا ہے۔ اب 30 گیندوں باقی ہیں اور ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے 71 رن درکار ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
انگلینڈ کی طرف سے رکھے گئے 338 رنوں کے تعاقب میں ٹیم انڈیا کی جد و جہد جاری ہے۔ روہت شرما شاندار سنچری لگا چکی ہے جبکہ رشبھ پنت 17 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
برمنگھم: انگلینڈ نے ایج بیسٹن کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے 38ویں میچ میں ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 338 رنوں کا وسیع ترین ہدف رکھا ہے۔ میزبان انگلینڈ نے پورے 50 اوور کھیلنے کے بعد سات وکٹ کے نقصان پر 337 رنوں کا اسکور بنایا۔
انگلینڈ کی ٹیم کے لئے جانی بیئریسٹو نے 111، بین اسٹوکس نے 79، جیسن رائے نے 66 اور جو روٹ نے 44 رنوں کا تعاون کیا۔ بیئرسٹو نے 109 گیندوں کی سنچری اننگ میں 10 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔
ہندوستان کی طرف سے محمد شامی نے 5 اور کلدیپ یادو و جسپرید بمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
کرس ووکس کے طور پر انگلینڈ کو چھٹا جھٹکا لگا ہے، انہوں نے 7 رنوں کا تعاون کیا۔ یہ محمد شامی کا پانچواں وکٹ ہے۔ اس ٹورنامٹ کے تین میچوں میں کھیلتے ہوئے شامی نے اب تک 13 وکٹ حاصل کر لئے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
جوس بٹلر کے طور پر انگلینڈ کو پانچواں جھٹکا لگا ہے، یہ محمد شامی کا چوتھا وکٹ ہے۔ بٹلر نے تیز رفتار سے 8 گیندوں میں 20 رن اسکور کئے۔ محمد نے انہیں اپنی ہی گیند پر لپک کر پویلین واپس لوٹایا۔
فی الحال 47 اوور مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 310/5 ہے۔ اسٹوکس 61 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر ووکس پہنچے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
انگلینڈ نے 46.3 اوور میں اپنے 300 رن مکمل کر لئے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
محمد شامی لگاتار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا ہے۔ انگلینڈ کو جو روٹ کے طور پر چوتھا جھٹکا لگا، روٹ نے 44 رنوں کا تعاون کیا اور ہاردک پانڈیا نے ان کا کیچ لیا۔
فی الحال 44.2 اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 278 رن ہے۔ بین اسٹوکس 49 رن پر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے کھلاڑی کے طور پر بٹلر میدان پر پہنچے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
انگلینڈ نے 42 اوور میں 265 رن بنا لئے ہیں۔ روٹ اور اسٹوکس دونوں 40-40 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
بیریسٹو کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد شامی نے نئے بلے باز اور کپتان ایون مورگن کو بھی پویلین واپس بھیج کر انگلینڈ کو تیسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ مورگن نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور محض ایک رن کا تعاون کیا۔
فی الحال 35 اوور ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 211 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر بین اسٹوکس نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں جبکہ جو روٹ 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
109 گیندوں میں 111 رن بنا کر کھیل رہے انگلینڈ کے سلامی بلے باز آخر کار محمد شامی کے گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔
فی الحال 32 اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 205/2 ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان ایون مورگن میدان پر پہنچے ہیں جبکہ جو روٹ 22 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
انگلینڈ کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور 30 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔ سلامی بلے باز جانی بیئریسٹو سنچری بنا چکے ہیں اور 111 رن پر کھیل رہے ہیں۔ جبکہ جو روٹ 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ کا اسکور فی الحال بغیر کسی نقصان کے 202 رن ہے۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
انگلینڈ کے سلامی بلے باز جانی بیئریسٹو نے 90 گیندوں میں شاندار سنچری اسکور کر لی ہے۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 9 چوکے اور 6 چھکے لگائے ہیں۔
فی الحال 27 اوور کے ختم ہونے پر انگلینڈ کا اسکور 191 ایک وکٹ کے نقصان پر 191 رن ہے اور وہ ایک بڑے اسکور کی طرف گامزن ہے۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
ٹیم انڈیا کو آخر کار 23 ویں اوور میں انگلینڈ کی سلامی جوڑی کو توڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جیسن رائے کے طور پر انگلینڈ نے اپنا پہلا وکٹ کھویا، انہیں کلدیپ یادو کی گیند پر متبادل فیلڈر رویندر جڈیجا نے کیچ کر کے پویلین واپس بھیجا۔
فی الحال 23 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 163 رن ہے۔ جانی بیئریسٹو 90 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر جو روٹ کریز پر پہنچے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
انڈیا کے خلاف کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 20 اوور ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 145 رن بنا لئے ہیں۔ انگلینڈ کے دونوں سلامی بلے باز نصف سنچریاں بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
ایج بیسٹن کے میدان پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین شروعات دی ہے۔ جانی بیئریسٹوں اپنی نصف سنچری (61 رن) مکمل کر چکے ہیں جبکہ جیسن رائے بھی نصف سنچری کے قریب ہیں اور 46 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال 16 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 112 رن ہے۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے اپنے ارادے ظاہر کر دئے اور انگلینڈ کو بہترین شروعات دی ہے۔ جیسن رائے 32 بنا کر جبکہ جانی بیئریسٹو 27 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
فی الحال 15 اوور ختم ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 97 رن ہے۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
ایج بیسٹن کے میدان پر جاری مقابلہ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے، ہندوستانی ٹیم میں آج وجے شنکر کے مقام پر رشبھ پنت کو شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستان: لوکیش راہل، روہت شرما، وراٹ کوہلی (کپتان)، رشبھ پنت، کیدار جادھو، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، کلدیپ یادو، یوجویندر چہل، جسپریت بمراہ۔
انگلینڈ: جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جو روٹ، ایون مورگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، عادل راشد، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، مارک ووڈ۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 3:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز