کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے روندا، فائنل میں پاکستان سے ہوگا مقابلہ

تصویر ٹوئٹر / @ICc
تصویر ٹوئٹر / @ICc 

ٹی-20 عالمی کپ: سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے روندا، فائنل میں پاکستان سے ہوگا مقابلہ

ٹی-20 عالمی کپ 2022 میں ہندوستان کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ انگلینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کو بری طرح شکست دی ہے۔ ٹیم انڈیا کی بولنگ یونٹ ایلکس ہیلز اور جوس بٹلر کے سامنے دم توڑ گئی اور ہندوستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے، انگلینڈ نے اس ہدف کو بغیر کوئی وکٹ کھوئے اور 24 گیندیں باقی رہتے ہوئے آسانی سے حاصل کر لیا۔ سلامی بلے بازوں کپتان جوس بٹلر نے 46 گیندوں میں 80 اور ایلکس ہیلز 47 گیندں میں 86 رن بنائے۔ اب میلبرن کرکٹ گراؤنٹ پر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

بٹلر اور ہیلز نے مقابلہ کیا یکطرفہ، جیت کے دہانے پر انگلینڈ

انگلینڈ کی شاندار شروعات، بٹلر اور اڑائے ہندوستانی گیندبازوں کے ہوش

ٹیم انڈیا کی جانب سے دئے گئے 169 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے شاندار شروعات کی ہے اور جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز نے ہندوستانی گیندبازوں کے ہوش اڑا دئے ہیں۔ انگلینڈ کا اسکور 9 اوور کے بعد 91 رن ہے اور اس کا کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ کپتان جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں 36 رن بنائے ہیں جبکہ ایلکس ہیلز نے 29 گین دوں میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51 رن بنا لئے ہیں۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

انگلینڈ کی طوفانی بلے بازی، 6 اوور کے بعد اسکور بغیر کسی نقصان کے 63 رن

انگلینڈ نے ٹیم انڈین کے طرف سے دئے گئے 169 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے طوفانی بلے بازی کی ہے۔ جوس بٹلر اور الیکس ہیلز نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کی ہوئی ہے، جس کی بدولت انگلینڈ نے 6 اوور میں ہی بغیر کسی نقصان 63 رن بنا لئے ہیں۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

انگلینڈ نے 5 اوور میں بغیر کسی نقصان کے بنائے 52 رن

ٹیم انڈیا کے 168 رن کے جواب میں انگلینڈ کی تیز شروعات، 4 اوور میں بغیر کسی نقصان کے بنائے 41 رن

ہاردک کی دھماکہ خیز بلے بازی، ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے دیا 169 رن کا ہدف

آخری اووروں میں ہاردک پانڈیا کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوررز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 168 رن کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کر لیا ہے۔ اب انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لئے 169 رن بنانے ہوں گے۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

وراٹ کے بعد ہاردک پانڈیا کی نصف سنچری، انڈیا کا اسکور 156/4

وراٹ کے کوہلی کے بعد ہاردک پانڈیا نے بھی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ پانڈیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رن اسکور کر لئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی اننگ کے 19 اوور پورے ہو چکے ہیں اور اسکول 4 رکٹ کے نقصان پر 156 رن ہے۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

وراٹ کوہلی نصف سنچری بنا کر آؤٹ، ٹیم انڈیا کا اسکور 136/4

وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ میں نصف سنچری مکمل کر لی۔ تاہم 40 گیندوں میں 50 کے اسکور پر ہی وہ آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ ْ ٹیم انڈیا نے 18 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 136 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کے مقام پر رشبھ پنت نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔ جبکہ دورے بلے باز ہاردک پانڈیا 38 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

ٹیم انڈیا کا اسکور 17 اوور میں 121 رن، کوہلی 48، پانڈیا 24 رن پر نابعد

ٹیم انڈیا نے 17 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 121 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 48 جبکہ ہارک پانڈیا 24 رن پر نابعد ہیں۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

ٹیم انڈیا کا اسکور 15 اوور میں 100 رن، وراٹ کوہلی 43 رن پر نابعد

ٹیم انڈیا نے سوریہ کمار کے طور پر کھویا تیسرا وکٹ، 12 اوور کے بعد اسکور 77 رن

ٹی-20 ورلڈ کپ میں زبردست فارم میں چل رہے سوریہ کمار یادیو سیمی فائنل میں زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔ سوریہ کمار یادیو صرف 10 گیندوں میں 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ہندوستان کو تیسرا جھٹکا لگ گیا۔ ہندوستان کا اسکور 12 اوور کے بعد تین وکٹ کے نقصان پر 77 رن ہے۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

کپتان روہت شرما 27 کے اسکور پر آؤٹ، ٹیم انڈیا کا اسکور 2 وکٹ پر 56 رن

روہت شرما کے طور پر ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ روہت کو کرس جورڈن کی گیند پر سیم کرن نے کیچ آؤٹ کر کے واپس بھیجا۔ روہت نے 28 گیندوں میں 27 رن اسکور کیا۔ روہت کی جگہ سوریہ کمار یادو نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔ 10 اوور کے اختتام پر ٹی انڈیا نے 62 رن اسکور کر لئے ہیں۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

ٹیم انڈیا کو لگا پہلا جھٹکا، کے ایل راہل 5 رن بنا کر آؤٹ

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم انڈیا کو کے ایل راہل کے طور پر پہلا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 5 کے ذاتی اسکور پر کرس ووکس نے کیچ آؤٹ کر کے واپس بھیجا۔ اب وراٹ کوہلی ان کے جگہ میدان پر پہنچے ہیں۔ فی الحال ٹی انڈیا کا اسکور 4 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رن ہے۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

نیوزی لینڈ نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کو بلے بازی کی دعوت

ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان نے ٹاس گنوا دیا ہے اور انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس کے وقت کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے، ایسی صورتحال میں بھارت کی نظریں اب بڑا سکور بنانے پر لگی ہوئی ہیں۔

دونوں ٹیموں کا پلیئنگ الیون:

انڈیا: کے ایل راہل، روہت شرما، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، اکسر پٹیل، روی چندرن اشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ۔

انگلینڈ: جوس بٹلر، ایلکس ہیلز، فلپ سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس، عادل رشید۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Nov 2022, 1:35 PM IST