کرکٹ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: گیندبازی میں آر اشون اوّل مقام پر برقرار، بلے بازی میں ٹاپ 3 پوزیشنز پر آسٹریلیائی قابض

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اس بار زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے، آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ 3 مقامات پر آسٹریلیائی بلے بازوں کا قبضہ ہو گیا ہے۔

روی چندرن اشون، تصویر آئی اے این ایس
روی چندرن اشون، تصویر آئی اے این ایس 

آئی سی سی نے آج تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 کے بعد جاری اس رینکنگ میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو زبردست فائدہ پہنچا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 3 مقامات پر آسٹریلیائی بلے بازوں کا قبضہ ہو گیا ہے۔ پہلے مقام پر مارنس لابوشین برقرار ہیں جن کے 903 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر اب اسٹیو اسمتھ آ گئے ہیں جنھیں ایک مقام کا فائدہ ملا ہے۔ اسمتھ کے پاس ابھی 885 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ نمبر تین پر ٹریوس ہیڈ نے قبضہ جما لیا ہے۔ ہیڈ نے تین مقامات کی چھلانگ لگائی ہے۔ ان کے پاس 884 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، یعنی وہ اسمتھ سے محض ایک ریٹنگ پوائنٹ نیچے ہیں۔ ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں اس وقت ٹاپ-10 میں صرف ایک ہندوستانی بلے باز ہے اور وہ ہیں رشبھ پنت۔ ان کے 758 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

Published: undefined

ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اس مرتبہ کوئی زیادہ تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ آر اشون نے ڈبلیو ٹی سی کا فائنل نہیں کھیلا تھا، اس کے باوجود اب بھی وہ پہلے مقام پر قابض ہیں۔ ان کے پاس 860 ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔ جیمس اینڈرسن 850 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر 2 مقام پر ہیں۔ نمبر 3 پر 829 کی ریٹنگ کے ساتھ پیٹ کمنس ہیں۔ نمبر 4 پر 825 ریٹنگ کے ساتھ کگیسو رباڈا ہیں جبکہ پاکستان کے تیز گیندباز شاہین آفریدی نمبر 5 پر ہیں۔

Published: undefined

آل راؤنڈر کی ٹیسٹ رینکنگ کی بات کی جائے تو اس میں نمبر 1 اور نمبر 2 پر ہندوستانی کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔ پہلے مقام پر رویندر جڈیجہ ہیں اور دوسرے مقام پر اشون قابض ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ نمبر 4 پر اکشر پٹیل ہیں۔ بہر حال، ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم، کین ولیمسن اور جو روٹ کو نقصان ہوا ہے۔ بابر اعظم 862 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر آ گئے ہیں۔ ولیمسن دو پائیدان کھسک کر چوتھے مقام پر آ گئے ہیں، جبکہ جو روٹ 861 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے مقام پر آ گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined