انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2022 میں ٹی-20 کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے مرد و خاتون زمرے میں جن 11-11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، اس میں ہندوستانی کھلاڑی بازی مرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ مردوں کی ٹیم میں جہاں سب سے زیادہ 3 ہندوستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، وہیں خواتین کی ٹیم میں 4 ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی جگہ بنائی ہے۔
Published: undefined
اگر ٹی-20 کرکٹ میں ’آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر‘ (مرد) کی بات کی جائے تو ہندوستان کے تین کھلاڑیوں وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کو جگہ دی گئی ہے۔ دیگر ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان و انگلینڈ کے 2-2 کھلاڑی اور سری لنکا، نیوزی لینڈ، زمبابوے و آئرلینڈ کے 1-1 کھلاڑی ٹی-20 کی بیسٹ ٹیم میں جگہ بنا پائے ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح خواتین کی ’آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر‘ (ٹی-20 کرکٹ) میں ہندوستان کی 4 کھلاڑیوں اسمرتی مندھانا، دیپتی شرما، رِشا گھوش اور رینوکا سنگھ نے جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کی 3 کھلاڑیوں کو آئی سی سی نے بیسٹ ٹی-20 ٹیم میں جگہ دی ہے۔ ان دونوں ممالک کے علاوہ نیوزی لینڈ، پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا سے 1-1 کھلاڑی کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
Published: undefined
جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر، انگلینڈ)، محمد رضوان (پاکستان، وراٹ کوہلی (ہندوستان)، سوریہ کمار یادو (ہندوستان)، گلین فلپس (نیوزی لینڈ)، سکندر رضا (زمبابوے)، ہاردک پانڈیا (ہندوستان)، سیم کرن (انگلینڈ)، وانندو ہسرنگا (سری لنکا)، حارث رؤف (پاکستان)، جوش لٹل (آئرلینڈ)۔
Published: undefined
اسمرتی مندھانا (ہندوستان)، ویتھ مونی (آسٹریلیا)، سوفی ڈیوائن (کپتان، نیوزی لینڈ)، ایشلے گارڈنر (آسٹریلیا)، تاہلیا میک گرا (آسٹریلیا)، ندا ڈار (پاکستان)، دیپتی شرما (ہندوستان)، رشا گھوش (وکٹ کیپر، ہندوستان)، سافی ایکسلٹون (انگلینڈ)، اینوکا رنویرا (سری لنکا)، رینوکا سنگھ (ہندوستان)۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined