کرکٹ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: دو کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ عالمی کپ کا نیا شیڈول جاری

عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد دو نئی ٹیموں کا نام سامنے آ گیا ہے، اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں سری لنکا اور نیدرلینڈس کے نام شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup</p></div>

ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup

 

نئی دہلی: آئی سی سی نے 27 جون کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا لیکن تب تک عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے دو ٹیموں کا نام شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ان ٹیموں کی جگہ پر کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2 لکھا گیا تھا۔ اب آئی سی سی نے عالمی کپ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ جیتنے والی سری لنکا اور دوسرے مقام پر رہنے والی نیدرلینڈس کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

سری لنکا اور نیدرلینڈس کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے شیڈول میں تازہ ترین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم اگر ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان نہیں آتی ہے تو اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو موقع دیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر رہی تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ رواں سال 50 اوور کا کرکٹ ورلڈ کپ ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی اور 15 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ کرے گی اور یہ میچ بھی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ آٹھواں مقابلہ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined