کرکٹ

کرکٹ: آئی سی سی نے 2031 تک کا ’فیوچر ٹور پروگرام‘ کیا فائنل، چمپئنز ٹرافی کی واپسی

2023 سے 2031 تک آٹھ برسوں کے دوران اب آٹھ بین الاقوامی ٹورنامنٹوں کا انعقاد ہوگا جس میں چیمپینز ٹرافی کی واپسی ہوگی۔ آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر @ICC
تصویر ٹوئٹر @ICC 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے اگلے مرحلے میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لئے 14 ٹیموں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 20 ٹیموں کی منظوری دے دی ہے۔ 2023 سے 2031 تک آٹھ برسوں کے دوران اب آٹھ بین الاقوامی ٹورنامنٹوں کا انعقاد ہوگا جس میں چیمپینز ٹرافی کی واپسی ہوگی۔ منگل کو آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

آئی سی سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق 2027 اور 2031 میں کھیلے جانے والا ون ڈے ورلڈ کپ میں 54 میچ ہوں گے، آئی سی سی 2003 میں استعمال ہونے والے سپر سکس فارمیٹ کی پیروی کرے گی۔ اس کے تحت 14 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں ہر گروپ کی پہلی تین ٹیمیں سپر سکس میں جگہ بنائیں گی۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل میں اور پھر فائنل میں داخل ہوں گی۔

Published: undefined

آئی سی سی نے بھی تصدیق کی ہے کہ 2025، 2027، 2029 اور 2031 میں بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا فائنل کی میزبانی کی جائے گی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں سپر ایٹ میں آگے جائیں گی، جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوگا۔

Published: undefined

آئی سی سی ایف ٹی پی میں بالترتیب 2024، 2026 ،2028 اور 2030 میں چار ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کرے گا۔ اس میں چیمپئنز ٹرافی بھی شامل ہے، جو آٹھ سال بعد واپسی کرے گی۔ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی ہیئت کے مطابق آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined