لندن: پاکستان کے مین کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف بری طرح ہارنے کے بعد وہ اتنا خراب محسوس کر رہے تھے کہ انہوں نے خود کشی کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ہوئے میچ میں پاکستان کو ڈکورتھ لوئس ضابطہ کی بنیاد پر 89 رنوں سے مات دی تھی۔
Published: undefined
عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی یہ ساتویں ہار تھی۔ حالانکہ جنوبی افریقہ کو 49 رونوں سے مات دے کر پاکستان نے ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی کی ہے۔
Published: undefined
آرتھر نے کہا، ’’گزشتہ اتوار کو میں خود کشی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ صرف ایک ہی خراب کرکردگی تھی۔ یہ بہت جلدی ہوا۔ آپ ایک میچ ہارتے ہیں، پھر دوسرا ہارتے ہیں، پھر تیسرا ہارتے ہیں۔ میڈیا سوال کھڑے کرتی ہے۔ لوگوں کی امیدیں ہیں اور آپ صرف اس سے بچنا چاہتے ہیں۔ ہم سبھی نے یہ محسوس کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
پاکستان 6 میچوں کے بعد پانچ پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں فی الحال ساتویں مقام پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں 2007 میں منعقدہ عالمی کپ کے ایک گروپ میچ میں ہارنے کے بعد سابق کوچ باب وولمر کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز