لندن کے لارڈ میدان پر کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ پاکستان نے 49 رنوں سے جیت لیا ہے، پاکستان کے 308 رن کے جواب میں جنوبی افریقہ صرف 259 رن ہی بنا پائی۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
لندن کے لارڈ میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 40 اوور کے بعد 4 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنا لئے ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
لندن کے لارڈ میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 15 اوور کے بعد 1 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
لندن کے لارڈ میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جنوبی افریقہ کو چوتھا جھٹکا لگا ہے، فاف ڈو پلیسس 63 رن بنا کر آوٹ ہو گئےہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
لندن کے لارڈ میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جنوبی افریقہ کے جانب سے ہاشم آملہ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں، جنوبی افریقہ نے 6 اوور کے بعد 1 وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنا لئے ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
لندن کے لارڈ کے میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پاکستان نے 50 اوور میں جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 38 اوور کے اختتام پر 3 وکٹ کے نقصٓن پر 206 رن بنا لئے ہیں۔ بابر اعظم نصف سنچری (61 رن) مکمل کر چکے ہیں جبکہ کریز پر موجود دوسرے بلے باز حارث سہیل 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے دو وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ایک وکٹ مارکرام نے حاصل کیا ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 35 اوور کے بعد 184 رن بنا لئے ہیں۔ بابر اعظم نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں جبیہ محمد حارث 24 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
پاکستان کو 176 کے اسکور پر محمد حفیظ کے طور پر تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں مارکرام نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیجا۔
فی الحال 30.3 اوور میں پاکستان کا اسکور 145/3 ہے۔ میدان پر بابر اعظم 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ محمد حارث نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
27 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 136 رن ہے۔ کریز پر بابر اعظم 27 رن بنا کر جبکہ محمد حفیظ 18 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
جنوبی افریقہ کے گیند باز عمران طاہر نے پاکستان کے دونوں سلامی بلے بازوں کو 44 کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا ہے۔ فخرالزاں کو جہاں انہوں نے ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ کرایا وہیں دوسرے سلامی بلے باز امام الحق کو انہوں نے اپنی ہی گیند پر شکار بنایا۔ عمران طاہر نے 4 اوورز میں 10 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
فی الحال 22 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 108 رن ہے۔ میدان پر بابر اعظم 17 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر محمد حفیظ میدان پر پہنچے ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 81 کے اسکور پر پہلا جھٹکا دیا ہے۔ فخرالزماں 44 رن کے نجی اسکور پر عمران طاہر کی گیند پر ہاشم آملہ نے لپکا۔ فخرالزماں نے اپنی اننگ کے دوران 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دوسرے سلامی بلے باز امام الحق 35 رن کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر بابر اعظم کریز پر پہنچے ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
آئی سی سی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ’کرو یا مرو‘ والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کے بہتر شرعات کی ہے۔ امام الحق 30 رن بنا کر جبکہ فخرالزماں 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز شراکت داری کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔
فی الحال 10 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 58 رن ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تاریخی لارڈز کے میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل اور شاہین افریدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ادھر جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پاکستان کا یہ چھٹا میچ ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان کو پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ میں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ 1992 کی عالمی چیمپین ٹیم کا ایم میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستانی ٹیم 10 ٹیموں کی فہرست میں نویں مقام پر ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
جنوبی افریقہ کی حالت بھی کم و بیش پاکستان جیسی ہی ہے۔ اسے 7 میں سے 4 میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ اس کے کھاتے میں تین پوائنٹس ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کے معاملہ میں وہ پاکستان سے آگے ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام پر موجود ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
پاکستان: امام الحق، فخر الزماں، بابر اعظم، سرفراز احمد (وکٹ کیپر کپتان)، حارث سہیل، محمد حفیظ، عامد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی۔
جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، فاف ڈو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، دیوڈ ملر، کاگسو رباڈا، لنگی نگیدی، عمران طاہر، آندیلے فیلویوایو اور کرس مورس۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 3:10 PM IST