کرکٹ

عالمی کپ: سیمی فائنل میں ہار کے بعد ٹیم انڈیا کا سفر ختم، نیوزی لینڈ فائنل میں

نیوزی لینڈ کے خلاف 239 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی شروعات بے حد خراب رہی اور 5 رن کے اسکور پر روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل پویلین لوٹ گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی کپ میں انڈیا کا سفر ختم، نیوزی لینڈ فائنل میں

مانچسٹر: نیوزی لینڈ نے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو 18 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ منگل کے روز بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا یہ میچ بدھ کو پورا ہوا۔ کیوی ٹیم نے انڈیا کے سامنے 240 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے ہندوستانی بلے باز سخت جد و جہد کے بعد بھی حاصل نہیں کر سکے اور 49.3 اوور میں 10 وکٹ کھو کر 221 رن ہی بنا سکے۔

انڈیا کے لئے رویندر جڈیجا نے 59 گیندوں میں 77 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی اور ایم ایس دھونی نے 72 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ ان دنوں کے درمیان سنچری کی شراکت داری بھی ہندوستان کو جیت کی دہلیز تک نہیں پہنچا سکی۔ آخری اووروں میں اہم وقت پر نیوزی لینڈ نے اند دونوں کھلاڑیوں کے وکٹ لے کر ٹیم انڈیا کی ہار کو یقینی بنا دیا۔

قبل ازیں، نیوزی لینڈ کے لئے روس ٹیلر نے سب سے زیادہ 74 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 90 گیندوں کا سامنا کیا اور تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ٹیلر کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے 95 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 67 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہندوستان کے لئے بھونیشور کمار نے 3 وکٹ حاصل کئے۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

جیت سے ایک قدم دور نیوزی لینڈ، انڈیا کو آخری اوور میں 23 رن درکار

ٹیم انڈیا کو زبردست جھٹکا، دھونی آؤٹ، میچ میں نیوزی لینڈ کی واپسی

ٹیم انڈیا کو دھونی کے طور پر زبردست جھٹکا لگا ہے۔ وہ 50 کے اسکور پر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ اب میچ نیوزی لینڈ کے ہاتھ میں پہنچ گیا ہے۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

انڈیا کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ، 13 گیندوں میں 32 رن درکار

شاندار بلے بازی کر رہے رویندر جڈیجا 77 کے نجی اسکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ بھونیشور کمار نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔

فی الحال 12 گیندیں باقی ہیں اور انڈیا کو جیت کے لئے 31 رن درکار ہیں۔ دھونی 43 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ٹیم انڈیا کے 200 رن مکمل، کانٹے کا مقابلہ جاری

دھونی اور جڈیجا کی شاندار بلے بازی کی بدولت ٹیم انڈیا کا اسکور 46.3 اوور میں 200 رن پہنچ چکا ہے۔

فی الحال 47 اوور کا کھیل ختم ہونے کے بعد انڈیا کا اسکور 203/6 ہے۔ جڈیجا 76 جبکہ دھونی 38 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ جیت کے لئے 18 گیندوں میں 37 رن درکار ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

جڈیجا کی نصف سنچری، انڈیا کی امیدیں برقرار، 30 گیندوں میں 52 رن درکار

45 اوور ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 186 رن ہے اور جیت کے لئے یہاں سے 5 اورر یعنی کہ 30 گیندوں میں 52 رن درکار ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

جڈیجا کی شاندار نصف سنچری، ہندوستان کی امیدیں برقرار

رویندر جڈیجا نے لڑکھڑاتی ہوئی ہندوستان کی بلے بازی کو نہ صرف سنبھالا بلکہ ہندوستان کی جیت کی امید کو بھی برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے 40 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی ہے۔ ادھر دھونی بھی ان کا بہتر ساتھ نبھا رہے ہیں اور 28 رن کا تعاون کر چکے ہیں۔

فی الحال 44 اوور ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رن ہے۔ یہاں سے ہندوستان کو جیت کے لئے 36 گیندوں میں 62 رن درکار ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

دھونی-جڈیجا کی جدوجہد جاری، ہندوستان کو آخری 10 اوور میں 90 رن درکار

چھ وکٹ گر جانے کے بعد دھونی اور جڈیجا نے ہندوستانی اننگ کو سنبھالنے کی پُر زور کوشش کی ہے اور مجموعی اسکور 150 رن تک پہنچا دیا ہے۔

فی الحال 40 اوور ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 150 رن ہے۔ دھونی 24 جبکہ جڈیجا 39 رن بنا کریز پر موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ہندوستانی بلے بازوں کی جد و جہد جاری، اسکور 100 رن کے پار

لگاتار گرتے وکٹوں کے درمیان ٹیم انڈیا کا اسکور آخر کار 33ویں اوور میں 100 رن کے پار پہنچ سکا۔

فی الحال 36 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 123 رن ہے۔ کریز پر دھونی 21 رن بنا کر جبکہ رویندر جڈیجا 17 رن بنا کر موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ٹیم انڈیا کی حالت خراب، چھٹا کھلاڑی 92 پر آؤٹ

ہندوستان نے اپنا چھٹا کھلاری ہاردک پانڈیا کے طور پر کھو دیا ہے۔ 32 کے نجی اسکور پر انہیں مشیل سینٹنر کی گیند پر کین ولیمسن نے کیچ کر کے پویلین کی راہ دکھلائی۔

فی الحال 31 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور ہندوستان کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 94 رن ہے۔ اس وقت نیوزی لینڈ نے میچ پر گرفت بنا لی ہے اور ٹیم انڈیا کی حالت نہایت ہی خراب ہے۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ہندوستان کی نصف ٹیم 71 رن پر آؤٹ، مضبوط پوزیشن میں نیوزی لینڈ

ٹیم انڈیا نے رشبھ پنت کے بطور 71 کے مجموعی اسکور پر اپنا پانچواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ رشبھ پنت نے 32 رنوں کا تعاون کیا اور مشیل سینٹنر کی گیند پر کولن ڈی گرینڈہوم نے ان کا کیچ لپکا۔

فی الحال 23 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور 71 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر دھونی میدان پر پہنچے ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا 22 رن بنا کر نابعد ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

چار وکٹ گرنے کے بعد پنت اور پانڈیا کی محتاط بلے بازی، اسکور 70 رن

ٹیم انڈیا کا اسکور 20 اوور ختم ہونے کے بعد 4 وکٹ کے نقصان پر 70 رن ہے۔ رشبھ پنت 31 رن بنا کر جبکہ ہاردک پانڈیا 22 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

چار وکٹ گرنے کے بعد پنت اور پانڈیا کی محتاط بلے بازی

آئی سی سی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کے چار کھلاڑی کھو دینے کے بعد رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا محتاط بلے بازی کر رہے ہیں اور اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس شراکت داری کے بڑا ہونا ٹیم انڈیا کی جیت کے لئے نہایت ضروری ہے کیوں کہ اگر ایک یا دو مزید کھلاڑی آؤٹ ہوا تو پھر ہندوستانی ٹیم خطرے میں آ جائے گی۔

فی الحال 16 اوور ختم ہو چکے ہیں اور ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 47 رن ہے۔ کریز پر رشبھ پنت 23 رن بنا کر جبکہ ہاردک پانڈیا 10 رن بنا کر موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

مشکل میں ہندوستانی ٹیم، چوتھا کھلاڑی بھی آؤٹ

ٹیم انڈیا نے دنیش کارتک کے طور پر اپنا چوتھا کھلاڑی بھی کھو دیا ہے۔ کارتک نے 25 گیندوں کا سامنا کر کے محض 6 رنوں کاتعاون کیا اور میٹ ہینری کی گیند پر جیمس نیشم کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹے۔

فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 24 رن ہے۔ کریز پر ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ٹیم انڈیا کی انتہائی خراب شروعات، 5 رن پر 3 کھلاڑی آؤٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف 239 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی بیٹنگ شروعات میں ہی درہم برہم نظر آ رہی ہے اور 5 رن کے اسکور پر روہت شرما اور وراٹ کوہلی سمیت تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

ٹیم انڈیا نے اپنا تیسرا کھلاڑی کے ایل راہل کے طور پر کھویا۔ انہیں ایک رن کے نجی اسکور پر ٹام لیتھم نے کیچ کیا۔

فی الحال 5 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر محض 6 رن ہے، ہندوستان کی ٹیم اس وقت سخت بحران میں ہے اور اسے ایک بڑی شراکت داری کی اشد ضرورت ہے۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ہندوستان کو دوسرا نقصان، وراٹ کوہلی بھی آؤٹ

ہندستان نے روہت شرما کا وکٹ کھونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کا وکٹ بھی سستے میں کھو دیا ہے۔ اننگ کے تیسرے اوور میں وراٹ کوہلی کو ٹرینٹ بولٹ نے ایک رن کے نجی اسکور پر پویلین کی راہ دکھلائی۔ 5 کے اسکور پر دو وکٹ گر جانے کے بعد ایک چھوٹے ہدف کا تعاقب کر رہی ٹیم انڈیا دباؤ میں آ گئی ہے۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ہندوستان کو پہلا نقصان، روہت شرما ایک رن بنا کر آؤٹ

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیم انڈیا کے سامنے رکھے 240 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے اپنا پہلا وکٹ روہت شرما کے طور پر اننگ کے دوسرے ہی اوور میں کھو دیا ہے، انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا۔

فی الحال 2 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 5 رن ہے۔ کریز پر کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے سامنے رکھا 240 رن کا ہدف

عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 239 رن تک محدود رکھا۔ ٹیم انڈیا کو جیتنے کے لئے اب 240 رن بنانے ہوں گے۔

گذشتہ روز بارش کی وجہ سے 46.1 اوور کے بعد کھیل نہیں ہو سکا تھا، لہذا معطل شدہ کھیل آج پھر شروع ہوا۔ آج نیوزی لینڈ نے 5 کے وکٹ کے نقصان پر اپنے 211 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور تین مزید وکٹ گرا دئے۔

نیوزی لینڈ نے چھٹا کھلاڑی 225 کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ چھٹے کھلاڑی کے طور پر روس ٹیلر آؤٹ ہوئے انہوں نے 74 رنوں کا تعاون کیا اور رویندر جڈیجا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

49ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ٹام لاتھم بھی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 10 رنوں کا تعاون کیا اور بھونیشور کمار کی گیند پر رویندر جڈیجا نے ہی انہیں کیچ آؤٹ کیا۔

میٹ ہینری کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا آٹھواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا اور بھونیشنور کمار کی گیند پر وراٹ کوہلی نے انہیں کیچ کر کے پویلین بھیجا۔

آج دو وکٹ بھونیشنور کو حاصل ہوئے جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ اننگ کی بات کریں تو بھونیشور کمار نے نیوزی لینڈ سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

نیوزی لینڈ کا 232 کے اسکور پر آٹھواں کھلاڑی آؤٹ

میٹ ہینری کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا آٹھواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا اور بھونیشنور کمار کی گیند پر وراٹ کوہلی نے انہیں کیچ کر کے پویلین بھیجا۔

فی الحال 49 اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 232 رن ہے۔ کریز پر ٹرینٹ بولٹ اور مشیل سینٹنر موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

نیوزی لینڈ کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ

49ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ٹام لاتھم بھی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 10 رنوں کا تعاون کیا اور بھونیشور کمار کی گیند پر رویندر جڈیجا نے ہی انہیں کیچ آؤٹ کیا۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

سیمی فائنل کا معطل کھیل پھر شروع، نیوزی لینڈ کا چھٹا کھلاڑی آؤٹ

نیوزی لینڈ نے چھٹا کھلاڑی 225 کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ چھٹے کھلاڑی کے طور پر روس ٹیلر آؤٹ ہوئے انہوں نے 74 رنوں کا تعاون کیا اور رویندر جڈیجا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ فی الحال 48 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 225 رن ہے۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

سیمی فائنل کا معطل کھیل پھر سے شروع، 47 اوور میں نیوزی لینڈ 217/5

مانچسٹر کے میدان پر عالمی کپ 2019 کا ہندوستان بنام نیوزی لینڈ پہلا سیمی فائنل جوکہ گذشتہ روز بارش کی وجہ سے 46.1 اوور کے بعد معطل ہو گیا تھا اس کا بقیہ کھیل آج پھر سے شروع ہو گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے کل کے 46.1 اوور میں 211 کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے 47 اوور میں 217 رن بنا لئے ہیں۔ کریز پر روس ٹیلر 70 رن بنا کر جبکہ ٹام لیتھم 6 رن بنا کر موجود ہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

میدان پر نظر آ رہی دھوپ، ناظرین کے چہرے پر خوشی کی لہر، تھوڑی دیر میں شروع ہوگا میچ

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل جو کہ 9 جولائی کو شروع ہوا تھا اور اب تک ادھورا ہے، وہ تھوڑی دیر میں دوبارہ شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 46.1 اوور میں 211 رن بنا چکی ہے اور یہاں سے وہ آگے کھیلے گی۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان میں موجود ناظرین یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ آسمان پر بادل ضرور چھائے ہوئے ہیں لیکن دھوپ بھی نظر آ رہی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ہندوستان اپنے پورے 50 اوور کھیل سکے گا۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

اولڈ ٹریفرڈ میں موسم سازگار، کھیل وقت پر شروع ہونے کا پورا امکان

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل کا ادھورا میچ آج کھیلا جانے والا ہے۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان کا موسم اس وقت سازگار ہے اور ہندوستانی شیدائیوں کے چہرے پر اس خبر سے خوشی پھیل گئی ہے۔ میدان پر ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو پریکٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ میچ وقت پر شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 46.1 اوور میں 5 وکٹ پر 211 رن سے آگے کھیلنے کے لیے اترے گی۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

ادھورا سیمی فائنل میچ آج مقرر وقت پر شروع ہونے کی امید

عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے اور 9 جولائی کو بارش کی وجہ سے یہ میچ ادھورا رہ گیا۔ آج یہ میچ وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں پر کل یہ ختم ہوا تھا۔ منگل کے روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 211 رن بنائے تھے جب بارش شروع ہو گئی تھی اور پھر دوبارہ میچ شروع نہیں ہو سکا۔ اس کی وجہ سے باقی میچ ریزرو ڈے یعنی آج کھیلا جائے گا۔ لوگوں کے ذہن میں اب صرف یہی سوال ہے کہ کیا آج 54 اوور مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں پھینکا جا سکے گا۔ دراصل نیوزی لینڈ کو 3.9 اوور کھیلنے ہیں اور ہندوستان کو 50 اوور کھیلنے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں لگاتار آ رہی ہیں کہ اولڈ ٹریفرڈ میں بارش کا امکان کم ہے، حالانکہ آسمان بادل سے بھرا ہوا ہے۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Jul 2019, 1:03 PM IST