کرکٹ

آئی سی سی ایوارڈ: وراٹ کوہلی کے سر سجا دہائی کے بہترین کھلاڑی کا سہرا

دھونی کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوراڈ سے سرفراز کیا گیا۔ انھوں نے2011 میں شاندار کھیل جذبہ دکھاتے ہوئے متنازعہ طریقہ سے رن آؤٹ ہوئے ایان بیل کو بلے بازی کے لئے واپس بلانے کا فیصلہ لیا تھا۔

ورراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
ورراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دہائی کا بہترین کھلاڑی اور ون ڈے کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی نے کھیل جذبہ کے ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی نے پیر کے روز ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ آئی سی سی نے بتایا ’’وراٹ کوہلی نے آئی سی سی کی دہائی کے بہترین کھلاڑی ہونے کا سرگارفیلڈ سوبرس ایوراڈ جیت لیا ہے۔‘‘

Published: undefined

وراٹ نے اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں کو ملا کر سب سے زیادہ 20396 رن بنائے ہیں۔ وراٹ نے دہائی میں سب سے زیادہ سنچری اور نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ وراٹ نے اس دوران 66 سنچری اور 94 نصف سنچری مکمل کی۔ 70 سے زائد اننگز کھیلنے والے کرکٹروں میں ان کا اوسط بھی سب سے زیادہ 59.97 رہا۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی 2011 کا ون ڈے عالمی کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کا بھی حصہ رہے۔ آئی سی سی نے وراٹ کو دہائی کا بہترین ون ڈے کرکٹر بھی منتخب کیا ہے۔ اس دہائی میں وراٹ واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس دوران ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رن بنائے ہیں۔

Published: undefined

سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوراڈ سے سرفراز کیا گیا۔ دھونی نے 2011 میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم ٹسٹ کے دوران شاندار کھیل جذبہ دکھاتے ہوئے متنازعہ طریقہ سے رن آوٹ ہوئے ایان بیل کو بلے بازی کے لئے واپس بلانے کا فیصلہ کرکے شائقین کا دل جیت لیا تھا۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے عظیم بلے باز اسٹیون اسمتھ کو آئی سی سی کی دہائی کا بہترین ٹسٹ کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اسمتھ نے اس دہائی میں ٹسٹ کرکٹ میں 65.79 کی اوسط سے7040 رن بنائے۔ اسمتھ نے اس دوران 26 سنچری اور 28 نصف سنچری بھی مکمل کی۔

Published: undefined

دوسری جانب، افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو آئی سی سی نے دہائی کا بہترین ٹی ٹونٹی کرکٹر منتخب کیا ہے۔ راشد نے اس دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12.62 کی اوسط سے سب سے زیادہ 89 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کی آل راونڈر ایلی سی پیری کو آئی سی سی کی دہائی کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined