کرکٹ

آئی سی سی کی ’ٹیم آف ٹورنامنٹ‘ میں 6 ہندوستانی کرکٹرس کو ملی جگہ، روہت شرما بنے کپتان

احمد آباد میں عالمی کپ فائنل مقابلہ ہندوستانی ٹیم بھلے ہی ہار گئی، لیکن آئی سی سی کی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں 6 ہندوستانی کرکٹرس کو شامل کیا گیا ہے، ساتھ ہی روہت شرما کو ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

آئی سی سی نے عالمی کپ 2023 کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 6 ہندوستانی کرکٹرس کو جگہ ملی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور محمد سمیع کے نام بھی شامل ہیں۔ عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان نائب فاتح رہا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا سے 6 وکٹ کی شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کی 10 میچوں کی جیت کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا، لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی ٹورنامنٹ میں ناقابل فراموش رہی۔

Published: undefined

50 اوورس کے عالمی کپ میں لگاتار دوسری بار ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں جگہ بنانے والے روہت شرما نے ہدنوستان کے لیے سلامی بلے باز کے طور پر بہت اہم کردار نبھایا۔ چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد روہت شرما نے افغانستان کے خلاف صرف 84 گیندوں میں 131 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی تھی اور پلیئر آف دی میچ رہے تھے۔ وراٹ کوہلی ٹورنامنٹ مین سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بنے۔ محمد سمیع ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹ لینے والے گیندباز بنے۔ ان تینوں کے علاوہ رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ اور کے ایل راہل کو ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں جگہ ملی ہے۔ بمراہ بھی لگاتار دوسری بار آئی سی سی کے ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا حصہ بنے ہیں۔

Published: undefined

آئی سی سی کے ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں آل راؤنڈر گلین میکسویل اور لیگ اسپنر ایڈم زیمپا، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈیکوک، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مشیل اور سری لنکا کے دلشان مدوشنکا کو عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا ثمرہ دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے گیرالڈ کویٹزی کو بارہواں کھلاڑی مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

2023 عالمی کپ کی آئی سی سی ٹیم اس طرح ہے: کوئنٹن ڈیکوک (وکٹ کیپر)، روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، ڈیرل مشیل، کے ایل راہل، گلین میکسویل، جسپریت بمراہ، دلشان مدوشنکا، ایڈم زیمپا، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined