دھرم شالہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کو لے کر حال ہی میں ڈالے گئے اپنے پوسٹ پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگے سے سوشل میڈیا پر کوئی بھی تصویر ڈالیں اور لکھنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔ وراٹ نے ٹوئٹر پر دھونی کو لے کر جمعرات کو ایک تصویر ڈالی تھی جو عالمی کپ -2016 کے آسٹریلیا کے خلاف ایک لیگ میچ سے منسلک تھی۔ اس میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شراکت کی بدولت ہندستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ وراٹ نے دھونی کے ساتھ اپنی تصویر ڈالنے کے ساتھ ہی اس میچ کی رات انتہائی خاص بتایا تھا۔
Published: undefined
ہندستانی کپتان کے اس ٹویٹ کے بعد ہر طرف یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ دھونی ریٹائرمنٹ لینے جا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جانے لگا کہ دھونی ممبئی میں سات بجے پریس کانفرنس میں اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ معاملہ گرم ہونے لگا ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے اس کو مسترد کیا۔ وہیں ایک مختصر وقت کے بعد یہ واضح ہوا کہ دھونی اس دوران اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں ہیں۔وراٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو دھرم شالہ میں ہونے والے تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں اس پوسٹ کے سوال پر ہنستے ہوئے کہاکہ میں نے جب یہ پوسٹ ڈالا تو میرے ذہن میں کچھ بھی نہیں تھا۔ میں تو گھر میں بیٹھا تھا اور میں نے ایسے ہی یہ تصویر پوسٹ کر دی۔
Published: undefined
کپتان نے کہاکہ میرے لئے ہمیشہ سے ہی عالمی کپ کا یہ میچ خاص رہا تھا اور میں اس کے بارے میں بتانا چاہتا تھا۔ ایسے میں میں نے یہ پوسٹ ڈالا۔ لیکن اس کے اتنی بڑی خبر بننے سے مجھے سبق ملا ہے۔ میں اب مستقبل میں کوئی پوسٹ ڈالنے سے پہلے سوچوں گا۔ میں جیسا سوچتا ہوں دنیا ویسا نہیں سوچتی ہے۔ وراٹ نے ساتھ ہی سابق کپتان دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دھونی کے بارے میں خاص بات یہی ہے کہ وہ ہندستانی کرکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں اور ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ہے۔ دھونی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے ہی کرکٹ سے دور ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ عالمی کپ کے بعد ہوئے ویسٹ انڈیز دورے سے انہوں نے خود کو الگ کرتے ہوئے ایک ماہ کا وقفہ لیا تھا اور فوج کے ساتھ ٹریننگ کی تھی۔
Published: undefined
30 سالہ کھلاڑی نے کہاکہ تجربہ ہمیشہ ہی کام آتا ہے۔ کئی کھلاڑیوں نے اپنی عمر کے باوجود یہ بات ثابت کی ہے اور دھونی بھی ایسے ہی ہیں۔ ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ ہندستانی کرکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں۔ وہ کب ریٹائرمنٹ لیں گے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور اس کے بارے میں کوئی دیگر کچھ نہیں کہہ سکتا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم نام دیئے جانے کے لیے منعقد پروگرام میں وراٹ کے نام پر بھی ایک اسٹینڈ کا نام رکھا گیا ہے۔ وراٹ نے اس فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور اسے بڑا اعزاز بتایا۔ انہوں نے آئندہ سریز کو لے کر کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے اس سیریز میں ان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے جو گزشتہ چند برس سے گھریلو ٹورنامنٹ میں اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ٹیم ابھی سے آسٹریلیا میں اگلے سال ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے روڈ میپ پر کام کر رہی ہے۔ وراٹ نے کہاکہ ہم ان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے جو گزشتہ دو تین برسوں سے گھریلو کرکٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں اور آئی پی ایل میں بھی انہوں نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے ٹیم کے لئے پرفیکٹ کمبی نیشن تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اگر دیگر ٹیمیں نمبر نو تک بلے بازی کر سکتی ہیں تو ہم ایسا کیوں نہیں کر سکتے۔ ہم اب جو بھی فیصلے کر رہے ہیں وہ مستقبل کو ذہن میں رکھ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کپتان نے کہاکہ ہم سیریز کے ابتدائی دو تین میچوں میں ہی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ یقینا 2020 کے ٹی -20 ورلڈ کپ کا روڈ میپ ہمارے دماغ میں ہے اور نئے کھلاڑیوں کے ساتھ اترنے پر ہم مستقبل کے اختیارات حاصل کر سکتے ہیں جسے لے کر ہم کافی پرجوش ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز