کرکٹ

’میں ورلڈ کپ کو اڑتا ہوا دیکھ رہا تھا اور میں نے اسے بس پکڑ لیا!‘ ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ لینے والے سوریہ کمار یادو کا بیان

آخری اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ لینے والے سوریہ کمار یادو کی کافی تعریف ہو رہی ہے اور مداح یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ اس کیچ کی وجہ سے ہی ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ جیتا

<div class="paragraphs"><p>سوریہ کمار یادو / ویڈیو گریب</p></div>

سوریہ کمار یادو / ویڈیو گریب

 

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ سنسنی خیز رہا تھا اور ایک وقت میں جب لگ رہا تھا کہ یہ میچ ٹیم انڈیا کے ہاتھوں سے پھسل سکتا ہے تو سوریہ کمار یادو نے ڈیوڈ ملر کا وہ شاندار کیچ لیا جس کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔ مداحوں کا یہاں تک کہنا ہے کہ اگر سوریہ کمار یادو نے وہ کیچ نہ لیا ہوتا تو شاید ورلڈ کپ ٹیم انڈیا کے ہاتھ میں نہ ہوتا! اب سوریہ کمار نے یادو نے خود ردعمل ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گیند نہیں بلکہ ورلڈ کپ ہو ہوا میں اڑتا ہوا دیکھا تھا!

Published: undefined

خیال رہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں سوریہ کمار یادیو آخری اوور کی پہلی گیند پر جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے تھے۔ افریقہ کو فائنل جیتنے کے لیے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ ہاردک پانڈیا کے اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں ملر نے سیدھا شاٹ کھیلا۔ گیند باؤنڈری سے باہر جا رہی تھی لیکن بالکل آخر میں سوریہ نے دو کوششوں میں کیچ لے کر ملر کو پویلین بھیج دیا۔ اس کیچ کے بعد میچ مکمل طور پر ہندوستان کی گرفت میں آ گیا۔

Published: undefined

اب، 'ٹائمز آف انڈیا' سے اس کیچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سوریہ کمار نے کہا، ’’میں واقعی میں نہیں جانتا تھا کہ میرے دماغ میں کیا چل رہا تھا۔ میں ورلڈ کپ کو اڑتے ہوئے دیکھ رہا تھا اور میں نے بس اسے پکڑ لیا، میں اس لمحہ میں اپنے ملک کے لیے کچھ کر گزرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ یہ خدا کا منصوبہ تھا۔‘‘

Published: undefined

اوور کی پہلی گیند پر کیچ ہونے کے بعد ہاردک نے اپنے اوور میں صرف 8 رن دئے تھتے۔ اس طرح ٹیم انڈیا 7 رنز سے جیت گئی۔ پہلی گیند پر کیچ ہونے کے بعد ہاردک کی دوسری گیند پر چوکا لگا۔ لیکن پھر تیسری اور چوتھی گیند پر 1-1 رن ہی بن سکا۔ اس کے بعد ہاردک نے ایک وائیڈ گیند پھینکی۔ اس کے بعد کاگیسو ربادا پانچویں گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور آخری گیند پر صرف ایک ہی بن سکا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined