کرکٹ

ہندوستان کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں، برطانوی لگ اسپینر جیک لچ

لیفٹ آرم اسپنر جیک لچ نے کہا میرے خیال سے ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس نے حال ہی میں آسٹریلیا کو اس کے گھر میں شکست دی ہے۔ ہمارے لئے خود کو ثابت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

جیک لچ / تصویر آئی اے این ایس
جیک لچ / تصویر آئی اے این ایس IANS_ARCH

چنئی: انگلینڈ کے لیگ اسپنر جیک لچ کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور صرف اپنی کارکردگی پر ہی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ لچ گزشتہ مہینے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز میں شامل تھے جو تقریباً گزشتہ ایک سال کے وقفے کے بعد ان کا پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔ لیچ نے سری لنکا کے خلاف دس وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن ان کا خیال ہے کہ ان کو ابھی بھی اپنی کارکردگی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ لچ کے علاوہ انگلینڈ کے آف اسپنر ڈومنک بیس ہندوستان کے خلاف انگلش ٹیم کے اسپن شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بیس نے انگلینڈ کے خلاف 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

لچ نے کہا کہ میں ہندوستان کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں سری لنکا دورے سے پہلے کئی وقت تک میدان سے باہر رہا تھا لیکن اس دوران میں نے بہتر کرنے پر کام کیا اور جیسا گیندباز بننا چاہتا ہوں ویسا بننے کی کوشش کی۔ سری لنکا دورے کی شروعات اچھی تھی اور میرے خیال سے میں صحیح سمت میں جا رہا ہوں۔

Published: undefined

ہم صرف ہرمیچ میں ٹیم کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور دیگر اسپن گیندبازوں کو دیکھتے ہوئے ہماری ٹیم بہترین ہے اور سبھی کے بیچ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم یہ سیریز جیتنے کے مقصد سے آئے ہیں اور میری توجہ صرف اسی پر مرکوز ہے۔

Published: undefined

سری لنکا میں اپنی کارکردگی کے بعد لیچ نے تسلیم کیا کہ انہوں ابھی اپنے کھیل میں مزید اصلاح کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپن گیند باز ہونے کی وجہ سے دوسری اننگز میں وکٹ لینے سے ہمیشہ حوصلہ بلند ہوتا ہے۔ میں ایسا کھلاڑی ہوں جو کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور مجھے اپنے کھیل میں مزید اصلاح کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

لچ نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر واپسی کرنا واقعی ایک بہترین احساس ہے۔ سری لنکا میں جس طرح کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو۔صفر سے سیریز جیتی ہے اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں اس بات پر بھی خوش ہوں کہ میں اس سیریز کا حصہ رہا اور ٹیم کی جیت میں اپنا تعاون دیا لیکن میرے خیال سے میں ٹیم کو اور بھی زیادہ دے سکتا ہوں۔

Published: undefined

لیفٹ آرم اسپنر نے کہا میرے خیال سے ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس نے حال ہی میں آسٹریلیا کو اس کے گھر میں شکست دی ہے۔ ہمارے لئے خود کو ثابت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ میرا ہندوستان کا یہلا دورہ ہے اور میں یہاں آکر گیندبازی کرنا میرا خواب تھا۔ میں اس کو ایک بہتر موقع کے طور پر دیکھ رہا ہوں اور اس سے لطف اٹھانا چاہتا ہوں۔

Published: undefined

لچ نے مزید کہا کہ جب آپ قومی ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں تو ہمیشہ آپ کو اوپر دباؤ رہتا ہے اور میرے اوپر بھی یہ دباؤ ہے۔ میں دنیا میں جہاں بھی کھیلنے جاتا ہوں وہاں انگلینڈ کے لئے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پچ کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں تھوڑا دباؤ زیادہ ہوگا۔ ہندوستان ایک بہترین ٹیم ہے اس لئے میں صرف بہترین گیند بازی پر توجہ مرکوز کروں گا۔ سری لنکا کی پچوں پر کھیلنے سے ہمیں بہترین تجربہ ملا ہے جو ہندوستان کے خلاف مقابلے میں کام آئے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined