کرکٹ

میں ذاتی مسائل کو کوئی اہمیت نہیں دیتی: کرکٹر متالی راج

متالی نے آج ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم ماضی میں نہیں جی سکتے۔ میں اتنے سال سے کھیل رہی ہوں۔ مجھے کوئی انا نہیں ہے اور مجھے چیلنجز سے گزرتے ہوئے 21 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔

متالی راج، تصویر آئی اے این ایس
متالی راج، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ہندوستانی خواتین ٹسٹ اور ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے کہا کہ وہ ذاتی مسائل کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ 2018 میں رمیش پووار کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پچھلی مدت کار کے دوران ان کے ساتھ ہوئے اختلافات کو فراموش کرچکی ہیں۔

Published: undefined

متالی نے آج ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم ماضی میں نہیں جی سکتے۔ میں اتنے سال سے کھیل رہی ہوں۔ مجھے کوئی انا نہیں ہے اور مجھے چیلنجز سے گزرتے ہوئے 21 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ جب ہندوستان کی طرف سے کھیلنے کی بات آتی ہے تو یہ آپ کے ملک کی خدمت کرنے جیسا ہے، اس لئے میں نے ذاتی معاملوں اور مسائل کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا اگلے سال فروری ۔مارچ میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے ون ڈے عالمی کپ کے ساتھ مصروف کرکٹ سیشن کے لئے تیار ہے۔ آئندہ انگلینڈ دورے پر ہندوستان کی خواتین ٹیم ایک ٹسٹ کھیلے گی جس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ ہوں۔ اس کے بعد وہ ایک ملٹی فارمیٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

Published: undefined

انگلینڈ کے دورے سے قبل ممبئی میں کورنٹائن میں رہ رہی متھالی راج نے کہا، "بطور کپتان اور کوچ کی حیثیت سے پووار اور انہیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ جس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ کیونکہ ہندوستان 2017 عالمی کپ میں کامیابی سے ایک قدم آگے جانا چاہتا ہے۔ وہ کوچ ہیں اور ان کے اپنے منصوبے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined