کرکٹ

مجھے معلوم نہیں تھا آسٹریلیا میں اشون کے ساتھ شراکت داری اتنا بڑا اعزاز ہوگا: وِہاری

ہنوما وِہاری نے بدھ کے روز اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’فالو دی بلوز ‘ میں کہا کہ ’’میں نے میچ کے درمیان ٹی بریک میں محسوس کیا کہ اس اننگز کے لئے مجھے ٹیم کا شکرگزار ہونا چاہیے۔‘‘

ہنوما وِہاری، تصویر آئی اے این ایس
ہنوما وِہاری، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستان کے بلے باز ہنوما وہاری نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں روی چندرن اشون کے ساتھ اپنی بہترین شراکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ یہ رفاقت اتنا بڑا اعزاز ثابت ہوگی۔ ہنوما نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ ہم کیا کریں گے۔ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آسٹریلیا جیسی جارحانہ گیندبازی کے خلاف ایسی شراکت کرنا اتنا بڑا اعزاز ثابت ہوگا۔ ہم نے مشکل حالات میں تقریباً 42 اوور تک بلے بازی کی۔

Published: undefined

ہنوما وِہاری نے کہا کہ ہم نے ٹسٹ کے پانچویں دن کریز پر آسٹریلیا کی جارحانہ گیندبازی کے خلاف سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی۔ اس سے مجھے مدد ملی کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ میں زخمی ہوں اور دوڑ نہیں سکتا۔ میرا مقصد صرف اس پوزیشن میں بلے بازی کرتے ہوئے وقت لینا اور اوور کو کم کرنا تھا جو میں نے کیا اور کھیل میں ٹیم کی واپسی کو یقینی بنایا۔ ٹیم میں اپنی جگہ کے لئے کھیلنے کا میرا کوئی مقصد نہیں تھا ۔ میں صرف کھیل کی صورتحال کے مطابق بلے بازی کر رہا تھا۔

Published: undefined

ہنوما نے بدھ کے روز اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’فالو دی بلوز‘ میں کہا، میچ کے بیچ ٹی بریک میں میں نے محسوس کیا کہ اس اننگز کے لئے میں ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ کیونکہ ٹیم نے شروعاتی میچوں میں مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور تیسرے میچ میں بھی مجھے کھیلنے کا موقع دیا۔ اس لئے میں بہت خوش تھا۔ اشون اور میں، میدان پر تین یا چار زبانوں میں بات کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined