کرکٹ

مجھے خوشی ہے کہ ہم نے سیریز پر قبضہ کیا: روہت

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹوئنٹی 20 میں 71 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔ صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اپنی ناٹ آؤٹ سنچری سے مین آف دی میچ بنے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ اورسیریز دونوں جیتنے میں کامیاب رہنے پر کافی خوشی اور راحت محسوس کر رہے ہیں۔

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹوئنٹی 20 میں 71 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ قائم مقام کپتان روہت نے میچ جیتنے کے بعد کہا، "یہ ایک نئی پچ تھی اس لئے ہم نے اسے سمجھنے میں کافی وقت لیا اور اس کے بعد اپنے کھیل کا آغاز کیا۔ "

انہوں نے کہا، "جب بھی آپ کو موقع ملتا ہے آپ اچھی کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس کارکردگی کے بعد ہر کوئی خوشی سے گھر جائے گا اور ہم اسی کے لیے کھیلتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہم میچ اور سیریز دونوں جیت سکے۔ " کپتان روہت نے میچ میں ناٹ آؤٹ 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 8 چوکے اور 7 چھکے لگائے اور مین آف دی میچ بنے۔

Published: 07 Nov 2018, 5:09 PM IST

اسٹار بلے باز نے کہا، ’’سبھی کی کارکردگی بہترین رہی۔ آپ دھون کے کھیل کو جانتے ہیں وہ حریف گیندبازوں پر دباؤ بنانا جانتے ہیں۔ لیکن ہم نے کچھ وقت لیا۔ شروعات میں ہماری شراکت بہت اہم رہی کیونکہ 120 سے زائد رن کی شراکت ہمیشہ اہم ہوتی ہے اور لوکیش راہل نے بعد میں اختتام تک اچھا ساتھ دیا۔‘‘

Published: 07 Nov 2018, 5:09 PM IST

انہوں نے گیند بازوں کی بھی تعریف کی اور کہا، ’’جسپريت بمراه ہمارے اہم گیند بازوں میں ہیں اور ہم ون ڈے کے مقابلے میں ٹوئنٹی 20 میں ان کا جس طرح سے استعمال کرتے ہیں وہ مختلف ہے۔ خلیل احمد کو نئی گیند چاہیے تھی اور انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔ ان کی گیندبازی سے ہمیں فائدہ بھی ملا۔‘‘

ہندوستانی کرکٹر نے لکھنؤ کے نئے اسٹیڈیم کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جن اسٹیڈیم میں اب تک کھیلا ہے ان میں سے یہ کافی اچھا ہے۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں پہنچے ناظرین کی بھی حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Published: 07 Nov 2018, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Nov 2018, 5:09 PM IST