نئی دہلی: ہندوستان کے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے منگل کے روز کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں حصہ نہ لے پانے سے دکھی ہوں، لیکن وہ ہندوستانی ٹیم کی مہم کے دوران اس کی حمایت کریں گے، بمراہ نے ٹوئٹ کیا، "مجھے دکھ ہے کہ میں اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنوں گا، لیکن اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں، دیکھ بھال اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ میں صحت یاب ہونے کے بعد آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کی مہم کا منتظر ہوں۔ میں اس وقت اس کا ساتھ دوں گا۔"
Published: undefined
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے پیر کو کہا کہ جسپریت بمراہ کمر کی انجری کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے تفصیلی تحقیقات اور ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
Published: undefined
جے شاہ نے کہا کہ بورڈ جلد ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بمراہ کے متبادل کا اعلان کرے گا۔ ہندوستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرے گا۔ روہت شرما کی ٹیم 6 اکتوبر کو پرتھ کے لیے روانہ ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز